ETV Bharat / state

'کورونا سے ہلاک ہوئے افراد کی تدفین سے انکار کرنے والوں پر سخت کارروائی ہوگی' - کابینی و ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ

ریاست مہاراشٹر کے کابینی و ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

maharashtra state minister aslam shaikh statements on corona death body
کورونا سے ہلاک ہوئے افراد کی تدفین سے انکار کرنے والوں پر سخت کارروائی ہوگی
author img

By

Published : Apr 18, 2020, 11:02 PM IST

ریاستی حکومت نے اس ضمن میں اپنا موقف پہلے ہی واضح کر دیا ہے۔ باوجود اس کے حکومت کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ مذکورہ باتوں کی اطلاع ریاست کے کابینی و ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے دی۔

اُنہوں نے کہا کہ کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کو لے کر ریاستی حکومت نے سرکولر جاری کرکے یہ واضح کیا تھا کہ متوفی کو نزدیکی قبرستان میں تدفن کی جائے، مگر اس کے بعد بھی شہر و مضافات میں کورونا سے مرنے والوں کی تدفین کے سلسلے میں دشواریوں کی خبر موصول ہونے پر ہم نے شہر کے بڑے قبرستانوں کے ٹرسٹیان، علماء کرام اور سماجی کارکنان کے ہمراہ میٹنگ لے کر رضا اکیڈمی کے ساتھ اس کام کے لیے اسپیشل ٹاسک فورس تشکیل دینے کا کام کیا ہے تاکہ متوفی اور اس کے اہل خانہ کو کسی بھی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

maharashtra state minister aslam shaikh statements on corona death body
کابینی و ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ

نیز، تدفین کا خرچ بھی حکومت نے اپنے ذمے لے لیا ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ کورونا سے مرنے والوں کی تدفین میں دشواریوں سے متعلق خبریں موصول ہونے پر میں ممبئی شہر کے نگراں وزیر ہونے کے ناطے یہی کہوں گا کہ کورونا سے مرنے والے کی تدفین و اس کے اہلِ خانہ کی مدد کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دینے اور ریاستی حکومت کے سرکولر جاری ہونے کے بعد بھی اگر کوئی قبرستان انتظامیہ یا سرکاری افسر تدفین میں رکاوٹیں کھڑی کرے یہ تدفین سے انکار کرے گا تو ایسے لوگوں پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

اُنہوں نے آخر میں کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ہماری شہریوں سے یہی اپیل ہے کہ وہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کریں اور بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.