ETV Bharat / state

مہاراشٹرا میں بارش کا قہر جاری، 48 ہلاک - مہاراشٹرا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش

مہاراشٹرا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے اب تک 48 افراد ہلاک ہوگئے۔

Maharashtra Rains: 48 Dead, CM Asks Officials to Remain Alert
مہاراشٹرا میں بارش کا قہر جاری، 48 ہلاک
author img

By

Published : Oct 17, 2020, 2:23 AM IST

مہاراشٹرا کے کونکن ڈیویژن، پونے، اورنگ آباد اور دیگر علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ 3 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوگئے اور 40 ہزار افراد کو محفوظ مقامات منتقل کیاگیا۔

ریاست کے بعض علاقوں میں بھاری بارش کی وجہ سیلاب جیسی صورتحال ہے۔ گنا، کپاس، مختلف ترکاریوں، سویا بین، دھان اور دیگر کھڑی فصلوں کو بڑی تعداد میں نقصان پہنچا اور ایک ہزار سے زائد مویشی پانی میں بہہ گئے۔ شولاپور میں حالات انتہائی ابتر ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش قیاسی کی گئی جس کے بعد وزیراعلیٰ اودھے ٹھاکرے نے عہدیداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی۔ نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار مغربی مہاراشٹرا میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اسی دوران وزیراعظم نریندر مودی نے مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اودھے ٹھاکرے سے فون پر بات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم نے مرکز کی جانب سے ممکنہ مدد کا تیقن دلایا۔ اودھے ٹھاکرے نے مرکز سے فوری امداد دینے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.