ممبئی: مہاراشٹرا کانگریس کے کارگزار صدر وسابق وزیر نسیم خان نے کہا ہے کہ ملکارجن کھرگے نے کانگریس کے لاکھوں کارکنان کے جذبات کا اظہار کیا ہے جو راہل گاندھی کی قیادت میں مرکز میں غیربی جے پی حکومت کے قیام کے خواہاں ہیں۔Maharashtra Pradesh Congress Working President Naseem Khan On Bharat Jodo Yatra
واضح رہے کہ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے حیدرآباد میں ایک جلسہ عام کے دوران کہا ہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد راہل گاندھی کی قیادت میں مرکز میں غیربی جے پی حکومت قائم ہوگی۔
نسیم خان نے کہا ہے کہ راہل گاندھی قیادت کے اہل ہیں اور بی جے پی ووزیراعظم مودی کو براہِ راست چیلنج کرنے کی طاقت ملک بھر میں صرف راہل گاندھی میں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے بیشتر لیڈران نریندرمودی وبی جے پی حکومت سے سوال کرتے ہوئے خوفزدہ رہتے ہیں جبکہ راہل گاندھی مودی حکومت سے مسلسل سوالات کرتے رہتے ہیں۔ بیروزگاری، مہنگائی، ملکی معیشت، چین کی دراندازی، کسانوں ومحنت کشوں کے حقوق کے لئے راہل گاندھی ہمہ وقت جدوجہد کررہے ہیں۔ ملک کے لوگوں کا راہل گاندھی پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:ـBharat Jodo Yatra اداکارہ پوجا بھٹ بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں
انہوں نے کہاکہ عوام کو یہ یقین ہے کہ ملک میں جمہوریت، آئین وقومی یکجہتی کی حفاظت صرف اور صرف کانگریس پارٹی و راہل گاندھی کی قیادت میں ہی ہوسکتی ہے۔کانگریس پارٹی ملک کی سب سے پرانی اور تجربہ کار پارٹی ہے نیز سب کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔ یہ وہ پارٹی ہے جو جمہوریت اور آئین کا احترام کرتی ہے۔ ملک بھر میں کانگریس کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور وہ کانگریس کے نظریے پر عمل پیرا ہیں۔ راہل گاندھی کی قیادت میں شروع ہوئی بھارت جوڑو یاترا نے ملک کا ماحول بدل کر رکھ دیا ہے۔اس یاترا میں لوگوں کا جم غفیر اور ان کا جوش وجذبہ بتاتا ہے کہ لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔ نسیم خان نے اس یقین کا بھی اظہار کیا ہے کہ 2024 میں مہاراشٹر میں بھی کانگریس پارٹی کی قیادت میں غیربی جے پی حکومت بنے گی۔Maharashtra Pradesh Congress Working President Naseem Khan On Bharat Jodo Yatra