ETV Bharat / state

شیوسینا ساورکر معاملے میں خاموش کیوں: فڑنویس

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سوال کیا کہ ساورکر مسئلے پر شیوسینا خاموش کیوں ہے؟

دیویندر فڑنویس
دیویندر فڑنویس
author img

By

Published : Jan 3, 2020, 8:41 PM IST

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے نندوربار میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'کانگریس کے ذریعہ شائع ہونے والی ایک کتاب میں ساورکر کے بارے میں ایک نازیبا مضمون لکھا ہے شیوسینا اس پر خاموش کیوں ہے؟

مہاراشٹر میں اپوزیشن و بی جے پی رہنما دیویندر فڑنویس نے شیوسینا کو لاچار قرار دیا اور کہا کہ' اگر ہم اقتدار میں ہوتے تو ساورکر کے لیے اقتدار کو لات مار کر بے اقتدار ہوجاتے'۔

فڑنویس نے مہا وکاس اگھاڑی پر نکتہ چینی کی جبکہ اس ریلی میں بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنان موجود تھے۔

واضح رہے کہ بی جے پی نے مبینہ طور پر مدھیہ پردیش کی کانگریس یونٹ کے ذریعہ شائع ہونے والی ایک کتاب میں ساورکر کے ہم جنس پرست ہونے کے بارے میں ایک فحش مضمون لکھے ہونے کا الزام لگایا تھا۔

فڑنویس نے یہ بھی کہا کہ کل تک ماتوشری سے شیوسینا کا شیر دہاڑا کرتا تھا لیکن آج وہ ایک بلی بن کر میاؤں میاؤں کرتے ہوئے دہلی کے ماتوشری درشن کے لیے جاتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ انتخابات سے قبل بی جے پی کی اتحادی پارٹی شیوسینا نے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور بھارت کی تاریخ یہ بھی دیکھے گی کہ بے ایمانی سے قائم کی گئی حکومت چھ ماہ سے زائد ٹک نہیں پائی۔

دیویندر فڑنویس نے یہ بھی کہا ہے کہ ریاست میں بی جے پی کی حکومت دوبارہ قائم ہوگی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.