ETV Bharat / state

مہاراشٹر میں چھ ریاستوں سے آنے والے مسافروں کو نیگیٹیو رپورٹ لانا لازمی - مہاراشٹرکی خبریں

مہاراشٹر حکومت نے دلی۔ این سی آر، کیرالا، گوا، گجرات، راجستھان اور اتراکھنڈ سے ٹرینوں سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا کی نیگیٹیو رپورٹ لانا لازمی قرار دے دیا ہے۔

MAHARASHTRA
مہاراشٹر میں چھ ریاستوں سے آنے والے مسافروں کو نیگیٹیو رپورٹ لانا لازمی
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 11:27 AM IST

مہاراشٹر کے چیف سکریٹری سیتا رام کُنٹے نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'حساس مقامات کے طور پر اعلان چھ ریاستوں سے مہاراشٹر میں داخل ہونے والے مسافروں کو سفر سے 48 گھنٹے کے دوران اپنی آر ٹی پی سی آر نیگیٹیو رپورٹ لانا لازمی ہوگا'۔

کُنٹے نے یہ بھی کہا کہ ان چھ ریاستوں کو حکم کی تاریخ سے تب تک حساس مقامات کے طور پر مانا جائے گا جب تک کہ حکم کو واپس نہیں لیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر موجودہ حالات میں کورونا پر قابو پانے کے لیے جدو جہد کررہا ہے کیوں کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں کورونا کے 68000 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 500 سے زیادہ لوگوں کی اس وائرس سے موت ہوئی ہے۔ مہاراشٹر میں صورتحال مسلسل تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

چیف سکریٹری نے کہا کہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور دیگر مقامات پر دیگر وائرس ویئرینٹ کو روکنے کے لیے ریاستی حکومت نے اس طرح کی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.