ETV Bharat / state

نگراں وزیر اسلم شیخ نے ممبئی کے طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

ریاست کے کابینی وزیر برائے فشریز و پورٹ اور ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے سمندری طوفان توکتے سے متاثرہ ممبئی کے مختلف ساحلی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا اور متاثرین سے ملاقات کر کے اُنہیں بازآبادکاری نیز حکومت سے معاوضہ کی یقین دہانی کروائی۔

author img

By

Published : May 19, 2021, 9:34 AM IST

maharashtra minister aslam shaikh visit tauktae cyclone affected areas
نگراں وزیر اسلم شیخ نے ممبئی کے طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

نگراں وزیر اسلم شیخ نے سب سے پہلے اپنے اسمبلی حلقہ ملاڈ مغرب کے ساحلی علاقے مڈھ کا دورہ کیا اور ماہی گیروں سے ملاقات کی اس کے بعد مضافات کے کھار ڈانڈا، ماہم ساحلی پولیس اسٹیشن اور قلابہ کے ساسن ڈاک کا دورہ کرکے تباہ شدہ علاقوں کا معائنہ کیا اور ماہی گیروں کو تسلی دی۔

دیکھیں ویڈیو

واضح رہے کہ پیر کے روز بحر عرب میں اٹھنے والے گردابی طوفان توکتے نے مہاراشٹر کے ساحلی علاقوں کو بری طرح سے متاثر کیا ہے، جس کا سب سے زیادہ اثر ریاست کے ماہی گیروں پر پڑا ہے۔

maharashtra minister aslam shaikh visit tauktae cyclone affected areas
اسلم شیخ نے ممبئی کے طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

ممبئی شہر کے ساحلی علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کابینی وزیر اسلم شیخ نے بتایا کہ اس طوفان سے ساحلی علاقوں پر واقع ماہی گیروں کی کشتیاں، جال اور مکانات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے انتباہ ملنے کے بعد ماہی گیروں نے اپنی کشتیوں کو لنگر انداز کردیا تھا، مگر باوجود اس کے اس زبردست طوفان نے کشتیوں کو نقصان پہنچایا اور بیشتر کشتیاں تو پوری طرح سے تباہ ہوگئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان تمام نقصانات کا پنچنامہ کیا جا رہا ہے جسے جلد از جلد مکمل کرکے تمام متاثرین کی باز آبادکاری نیز اُنہیں سرکاری معاوضہ دینے کا کام وزیر اعلیٰ اور وزیر مالیات سے تبادلہ خیال کے بعد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

توکتے طوفان: بحریہ نے بمبئی ہائی کے نزدیک سے177 افراد کو نکالا

اس موقع پر رکن اسمبلی و ممبئی کانگریس کے صدر بھائی جگتاپ، سابق رکن اسمبلی و کانگریس کے سینئر لیڈر بابا صدیقی، فشریز کمشنر اتل پیٹنے، جوائنٹ سکریٹری راجندر جادھو، ریجنل ڈپٹی کمشنر کونکن ڈویژن شری دیورے سمیت سینیئر عہدیدار موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.