ممبئی سے متصل شہر ممبرا میں غیر سرکاری تنظیم امید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ریلی میں متعدد اسکولوں کے معذور طلبا و طالبات نے شرکت کی۔
ریلی کے دوران ان معذرو بچوں نے اپنے ہاتھوں میں پلاسٹک کی تھیلیاں، پلاسٹک کی بوتلیں اور استعمال شدہ اشیا کو ریسئاکلنگ کرکے اسے دوبارہ استعال کے قابل بنائے جانے کا پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا۔
امید فاؤنڈیشن کے صدر پرویز فرید نے اس موقعے پر کہا کہ استعمال شدہ اشیا کی ریسائکلنگ وقت کی اہم ضرورت ہے، ورنہ کچڑوں کا انبار لگ جائے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ استعمال شدہ اشیا کو پانی یا راستے میں نہیں پھینکا جانا چاہیے، اس سے ماحولیات کو نقصان پہنچتا ہے۔