ETV Bharat / state

مولانا آزاد اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے لیے اضافی 75 کروڑ روپئے مختص

author img

By

Published : Jul 9, 2021, 10:10 PM IST

مہاراشٹر حکومت نے اسمبلی کے مانسون اجلاس کے دوران مولانا آزاد اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے فنڈ میں 75کروڑ روپئے کا اضافی بجٹ ایوان میں منظور کیا گیا تھا۔ اضافی بجٹ کا بیشتر حصہ اقلیتی طبقات کے طلبہ کو ٹیکنیکل، پروفیشنل نیز اعلیٰ تعلیم کے لئے قرض کے طور پر دیا جائے گا۔

مولانا آزاد اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے لیے اضافی 75کروڑ روپئے مختص

ممبئی میں حال ہی میں منعقد ہونے والے اسمبلی کے مانسون اجلاس میں مولانا آزاد اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے فنڈ میں اضافی75کروڑ روپئے منظور کیا گیا ہے۔ اس اضافی رقم کا بیشتر حصہ اقلیتی طبقے کے طلباء کے تعلیمی اور اقلیتی طبقے کی خواتین کی اکثریت والے بچت گروپوں کو قرض کے لئے دیا جائے گا۔ یہ اطلاع آج یہاں اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کارپوریشن کو 700کروڑ روپئے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کارپوریشن کے قیام کے بعد اس کا فنڈ 500کروڑ روپئے تک محدود تھا، جس میں سے 482 کروڑ روپئے کارپوریشن کو دستیاب ہو چکا ہے۔ اس سال کے بجٹ میں اس میں مزید 25 کروڑ روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیر مالیات اجیت پوار نے اسمبلی میں 2021-22کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کارپوریشن کے بجٹ میں 200کروڑ روپئے کے اضافے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے مطابق کارپوریشن کا بجٹ اب 700کروڑ روپئے کا ہوگیا ہے۔ حال ہی میں ہونے والے اسمبلی کے مانسون اجلاس کے دوران کارپوریشن کے بجٹ میں 75کروڑ روپئے کا اضافی بجٹ ایوان میں منظور کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: Maharashtra Unlock: لاک ڈاؤن میں راحت کے باوجود ممبئی کے کاروباری پریشان

نواب ملک نے بتایا کہ اضافی بجٹ کا بیشتر حصہ اقلیتی طبقات کے طلبہ کو ٹیکنیکل، پروفیشنل نیز اعلیٰ تعلیم کے لئے قرض کے طور پر دیا جائے گا۔ ریاستی حکومت کی جانب سے حاصل ہونے والے فنڈ کی رقم سے مولانا آزاد تعلیمی قرض اسکیم کے تحت میڈیکل تعلیم کے لئے 2.5لاکھ روپئے قرض دیا جاتا ہے، جبکہ قومی اقلیتی ترقیاتی و مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے ڈاکٹر اے پی جی عبدالکلام تعلیمی قرض اسکیم کے تحت 5 لاکھ روپئے قرض فراہم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کی کوشش ہے کہ میڈیکل کی تعلیم کے لئے 10 لاکھ روپئے تک قرض فراہم کیا جائے۔ ریاستی حکومت کے مولانا آزاد تعلیمی قرض اسکیم کے لئے طلباء کی خاندانی آمدنی کی حد میں 8لاکھ روپئے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ضرورت مند طلباء کو چاہئے کہ وہ کارپوریشن کے تعلیمی قرض کی اسکیم سے فائدہ حاصل کریں۔

ریاست میں اقلیتی طبقے کی خواتین کی اکثریت والے بچت گروپوں کو کاروبار کے لئے 2 لاکھ روپئے تک قرض فراہم کیا جائے گا۔ اس کے لئے 15کروڑ روپئے مختص کیا گیا ہے۔ اس اسکیم میں متعلقہ بچت گروپوں کے تعاون اور ان کی جانب سے مطالبے کی صورت میں مزید فنڈ فراہم کرنے پر حکومت غور کر رہی ہے۔

مولانا آزاد اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی اسکیموں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے کارپوریشن کے ضلعی دفاتر نیز اولڈکسٹم ہاؤس، فورٹ، ممبئی میں واقع صدر دفتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کارپوریشن کی ویب سائیٹ https://www.mamfdc.maharashtra.gov.in پربھی معلومات دستیاب ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.