ETV Bharat / state

کورونا متاثرین کے لئے نئی ہدایات - مہاراشٹر حکومت کے احکامات

جاری کردہ ہدایت کے مطابق 'اب جن افراد کی جانچ رپورٹ کورونا مثبت پائی جائے گی اور اس میں سنگین علامات نہیں ہونگے، ایسے مریضوں کو ہسپتال میں داخل نہیں کیا جائے گا۔

مہاراشٹر: حکومت نے کورونا مریضوں کے لئے نئی ہدایات جاری کیں

author img

By

Published : May 1, 2020, 12:36 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس پس منظر میں ریاستی حکومت نے کورونا متاثر مریضوں کے لئے نئی ہدایات جاری کیں ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ 'اس نئے احکامات کے ذریعہ کورونا متاثر مریضوں کی بڑھتی تعداد پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔'

جاری کردہ ہدایت کے مطابق 'اب جن افراد کی جانچ رپورٹ کورونا مثبت پائی جائے گی اور اس میں سنگین علامات نہیں ہونگے، ایسے مریضوں کو ہسپتال میں داخل نہیں کیا جائے گا۔ ایسے مریضوں کے ہاتھ پر ہوم کورنٹائن کا سکہ لگا کر انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔'

حکومت کے احکامات میں کہا گیا ہے کہ 'یہ مریض اگلے 14 دن گھر پر ہی رہیں گے اس دوران یہ اپنے گھر کے کسی فرد کے رابطے میں بھی نہیں رہیں گے۔ اس فیصلے سے ہسپتال میں بھیڑ کم کرنے میں مدد ملے گی۔'

جاری کردہ ہدایت میں واضح کیا گیا ہے کہ 'کسی بھی ہسپتال سے کسی بھی مریض کو بنا کورونا جانچ کے واپس نہیں بھیجا جاسکتا۔ نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے ہر مریض کی جانچ ہوگی۔ اسی طرح اگر کوئی مریض کورونا سے مر جاتا ہے تو اس کی لاش کو 30 منٹ کے اندر ہسپتال سے باہر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور 12 گھنٹوں کے اندر ہی آخری رسومات ادا کرنے کا بھی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.