مہاراشٹر کے پاورلوم اکثریتی شہر بھیونڈی کے کلیان ناکا علاقے کے کھوکا کمپاؤنڈ میں ایک پارولوم کارخانہ واقع ہے۔ اور اس کارکانے میں بڑے پیمانے پر کپڑوں کی تیاری کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ اس کارخانے کے اطراف 40 تا 50 رہائشی مکانات ہیں۔ جیسے ہی آگ لگنے کی خبر پھیلی پورے علاقے میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔
آگ اتنی شدید تھی کہ کارخانے کی چھت پر نصب ٹین کے پترے ہوا میں اڑ گئے۔ جس سے اطراف کے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا۔
فائر فائٹرز اور مقامی لوگوں نے احتیاطی طور پر اطراف میں بسے لوگوں کو ان کے گھر سے بحفاظت باہر نکالا اور اسی کے ساتھ ہی گھر میں موجود گیس سیلینڈرز کو بھی باہر نکالا گیا۔
فائر فائر کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے میں مزید دو گھنٹے لگیں گے، تاہم آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے اور ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ آگ پر قابو پانے کا کام جاری ہے۔