سرکاری ذرائع کے مطابق اس عرصے میں مزید 2159 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1989963 ہوگئی ہے اور مزید 44 مریضوں کے فوت ہوجانے سے اموات کی کل تعداد 51713 ہوگئی ہے۔
ریاست میں مریضوں کی شفایابی کی شرح جزوی طور پر گھٹ کر 95.32 فیصد پر آگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 2.48 فیصد ہے۔ واضح ر ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے میں مہاراشٹر ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔