گزشتہ کئی دنوں سے مہاراشٹر میں کنگنا رناؤت اور شیوسینا کے ترجمان سنجے راؤت کے مابین لفظی جھڑپ جاری ہے اور اس دوران کنگنا، سنجے راؤت کے ساتھ ساتھ وزیراعلی ادھو ٹھاکرے پر بھی مسلسل تنقید کر رہی ہیں۔
حالانکہ اس دوران ادھو ٹھاکرے نے کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا تھا لیکن آج انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'کچھ لوگ سوچ رہے ہیں کہ کورونا وائرس ختم ہوگیا ہے اور وہ اپنے سیاسی پینتھرے آزمانے لگے ہیں۔
ادھو نے کہا کہ میں اس معاملے پر کسی بھی قسم کی سیاسی بات نہیں کروں گا لیکن یہ ضرور کہوں گا ہے کہ یہ سب مہاراشٹر کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ 'ان معاملات میں، میں خاموش ہوں اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میرے پاس جواب نہیں ہے، میری خاموشی کو میری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ 'میں اس وقت کچھ بھی کہنے سے گریز کروں گیا اور صحیح وقت آنے پر سب کو جواب دوں گا اور اس وقت مجھے وزیراعلیٰ کے پروٹوکول کو کچھ وقت کے لیے الگ رکھنا ہوگا، فی الحال میرا پوری توجہ کورونا وائرس سے نمٹنے پر ہے۔
ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ 'ہم امید کرہے ہیں کہ کورونا وائرس کی ویکسن دسمبر یا آئندہ برس جنوری تک دستیاب ہوگی۔
ادھو ٹھاکرے نے کورونا بحران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت مہاراشٹر 15 ستمبر سے 'ہیلتھ چیک اپ مشن' شروع کرنے جارہی ہے جس میں میڈیکل ٹیمیں گھر گھر جاکر صحت سے متعلق معلومات لیں گی۔ اس مشن کا نام 'میرا خاندان میری ذمہ داری' رکھا گیا ہے۔