شانتی نگر پیرانی پاڑہ علاقے میں جمعہ کی شب پیش آئے حادثے کے بعد زمین کے مالک، بلڈر اور دیگر کے خلاف پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق شانتی نگر پولیس نے عمارت کے بلڈر منور علی احمد حسین انصاری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا جہاں اسے عدالت نے تین دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا۔
معاملہ کی تحقیقات کررہی سینیئر پولیس افسر ممتا ڈیسوزا نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں اور خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا۔
واضح رہے کہ عمارت کو صرف 8 سال قبل ہی تعمیر کیا گیا تھا۔
بھیونڈی عمارت سانحہ کا ذمہ دار بلڈر گرفتار - undefined
ریاست مہاراشٹرا کے بھیونڈی میں کل رات دیر گئے چار منزلہ عمارت منہدم ہوگئی تھی جس میں 2 افراد ہلاک اور دیگر 5 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔