ETV Bharat / state

مہاراشڈر: لاک ڈاؤن کے دوران 87 ہزار مقدمات درج

مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن کے درمیان 22 مارچ تا 30 اپریل تک 17 ہزار سے زائد افراد گرفتار کیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں پولیس نے تقریباً تین کروڑ 10 لاکھ روپئے جرمانہ وصول کیا ہے۔

مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن
مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن
author img

By

Published : May 2, 2020, 11:27 AM IST

محکمۂ پولیس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ریاست میں دفعہ 188 کے تحت 87 ہزار 391 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 17032 افرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح سے الگ الگ جرائم میں تین کروڑ 10 لاکھ روپئے جرمانہ بھی وصول کیا گیا ہے۔

اس مدت کے دوران ریاست بھر میں محکمہ پولیس کے 100 نمبر پر 81 ہزار کالیں موصول ہوئی ہیں اور ان سبھی کالوں پر مناسب کارروائی کی گئی۔

ریاست بھر میں پولیس نے 28 افراد کو تلاش کرکے کورنٹائن سینٹر بھیجا۔ اس دوران غیر قانونی طور پر سواریوں کو لے جانے والی 1240 گاڑیوں پر مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے اسی کے ساتھ 50 ہزار 827 گاڑیوں کو ضبط بھی کیا گیا ہے۔

ریاست بھر میں غیر ملکی شہریوں کے ذریعہ ویزا کی خلاف ورزی کرنے والے 15 افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔ اس دوران پولیس پر حملے کے 186 واقعات درج کیے گئے ہیں اور 627 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر جگہ کوششیں کی جارہی ہیں۔ پولیس افسران بھی دن بھر 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ بدقسمتی سے اس بحران سے نمٹنے کے دوران 30 پولیس افسران اور 197 پولیس اہلکار جانچ میں کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

ان میں سے آٹھ پولیس افسران اور 22 پولیس اہلکار کورونا سے مکمل طور سے اب تک صحتیاب بھی ہوئے ہیں اور دیگر پولیس افسران و پولیس اہلکار زیر علاج ہیں۔ اب تک تین پولیس اہلکاروں کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز مہاراشٹر میں ہی پائے گئے ہیں یہاں اب تک 11،506 پائے گئے ہیں اور 1،879 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اسی کے ساتھ ہی ریاست بھر میں کل 485 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.