مہاراشٹر کے ضلع پال گھر کے ایک گاؤں میں ایک قبائلی خاتون کے ساتھ ایک نوجوان نے زیادتی کی۔
اتوار کے روز پولیس نے بتایا کہ گاؤں کے رہائشی ملزم کو جوہر تالک سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایک آفیسر نے بتایا کہ یہ واقعہ 8 سے 10 جون کے درمیان اس وقت پیش آیا جب خاتون اپنے بچے کے ساتھ گھر میں سو رہی تھی۔ واقعے کے وقت اس کا شوہر کام پر گیا تھا۔ ملزم نے خاتون کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے واقعے کے بارے میں کسی کو بتایا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خاتون نے ایک این جی او کی مدد سے ایف آئی آر درج کرائی ہے جس کے بعد ملزم کو ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا اور جنسی زیادتی اور مجرمانہ دھمکیوں کے الزام میں آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔