ETV Bharat / state

March For Muslim Reservation مسلم ریزرویشن اور آئین بچانے کے لیے اورنگ آباد سے ممبئی منترالے تک لانگ مارچ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 3:07 PM IST

مسلم ریزرویشن اور ہندوستان کے آئین کو بچانے کے لیے اورنگ آباد سے مائنورٹی کونسل آف مہاراشٹر کی جانب سے 100 نوجوانوں پر مشتمل ایک لانگ مارچ بعد نماز جمعہ اورنگ آباد سے ممبئی منترالے کے لیے نکالا گیا۔

مسلم ریزرویشن اور آئین بچانے کے لیے اورنگ آباد سے ممبئی منترالے تک لانگ مارچ

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے مسلم ریزرویشن کے مطالبے پر مائناریٹی کونسل آف مہاراشٹر کی جانب سے ممبئی منترالی تک لانگ مارچ کی شروعات کی ہے۔ کئی ساری کمیشن و کمیٹیوں نے اپنی رپورٹس میں مسلمانوں کی حالت نہایت پسماندہ بتاتے ہوئے انہیں قومی دھارے سے جوڑنے کے لیے زندگی کے ہر شعبے میں ریزرویشن دینے کی سفارش بھی کی تھی۔ مگر ان سفارشات کو اب تک روب عمل نہیں لایا گیا جس کے سبب مسلمانوں کی حالت اور ابتر ہونے لگی ہے۔

مسلم اتحاد فرنٹ اور ریلی نکالنے والے کنوینر جاوید قریشی کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک مہینے سے مسلسل ریلی نکلنے کی جدو جدوجہد کی جا رہی تھی تاکہ مسلم ریزرویشن اور ہندوستان کے آئین کو بچایا جا سکے موجودہ دور میں آئین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

پچھلے 25 سالوں سے مائناریٹی کونسل آف مہاراشٹر کا مسلم ریزرویشن کو لے کر سفر جاری ہے، اور اس سفر کو آگے بڑھاتے ہوئے آج ہمارے 100 نوجوان اورنگ اباد شہر سے ممبئی منترالے تک پیدل مارچ نکالے ہیں اور یہ مارچ مختلف شہروں، تعلقوں سے گزرتے ہوئے ممبئی منترالے پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں:Protest Against Israel فلسطین کی حمایت میں اورنگ آباد میں خاموش احتجاج

ساتھ ہی جاوید قریشی نے سرکاری محکومے کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے لانگ مارچ نکالنے کی اجازت دی ۔ جاوید قریشی کا کہنا ہے کہ جس طرح حکومت کی جانب سے لانگ مارچ نکالنے کی اجازت دی گئی ہے، اسی طرح سے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے لانگ مارچ کرنے والوں کی حفاظت بھی کرنی چاہیے اور اس کے لیے سخت انتظامات حکومت کی جانب سے کیے جانے چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.