اورنگ آباد شہر میں سنیچر اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن رہے گا جبکہ ایمرجنسی خدمات بدستور جاری رہے گی، اس کے علاوہ اورنگ آباد میں شادی بیاہ، مذہبی، سیاسی، اور کھیل کود پر بالکل پابندی رہے گی اور4 اپریل تک تعلیمی ادارے بھی مکمل بند رکھے جائی ں گے۔
شہر میں ہر ہفتے میں پانچ دن صبح 6 بجے سے رات 9 بجے تک تمام سرگرمیاں معمول پر رہیں گی لیکن سنیچر اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ مکمل لاک ڈاؤن میں طبی خدمات، صنعتی خدمات اور میڈیا کو رعایت ہوگی جبکہ ان دنوں شادی بیاہ، مذہبی تقریبات، کھیل کود، سیاسی تقریبات اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
پہلے ہفتے کے لیے اورنگ آباد کی جادھو منڈی مکمل بند رہے گی۔ اس بات کی جانکاری ضلع کلکٹر سنیل چوہان نے دی۔
واضح رہے کہ اورنگ آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافے کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے احتیاطی طور پر یہ قدم اٹھایا ہے۔