ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں او بی سی، ایس سی، ایس ٹی سوشل فرنٹ کی جانب سے ڈیویژنل کمشنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔ جِس میں مطالبہ کیا گیا کہ 'او بی سی ریزوریشن پر فیصلے تک لوکل باڈی الیکشن منسوخ کیے جائیں اور ساتھ ہی مہاراشٹر حکومت اوبی سی برادریوں کی مردم شماری کا عمل شروع کرے۔'
میمورنڈم پیش کرکے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ 'جب تک او بی سی ریزروریشن کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا، اس وقت تک ریاست میں کہیں بھی لوکل باڈی الیکشن نہیں کرایا جائے۔
اس میمورنڈم میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ 'سنہ 2021 کی مردم شماری میں قومی سطح پر اوبی سی برادریوں کی بھی مردم شماری کی جائے اور او بی سی ڈاٹا سپریم کورٹ میں داخل کیا جائے۔'
یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر لوکل باڈیز الیکشن میں او بی سی کیٹیگری کا ریزرویشن ختم
واضح رہے کہ حال ہی میں سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں ریاستی حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے لوکل باڈی الیکشن میں او بی سی زمرے کو ختم کردیا، ریاستی حکومت کو مہلت دینے کے باوجود مہاراشٹر حکومت نے عدالت میں کوئی حلف نامہ داخل نہیں کیا۔