ETV Bharat / state

پونہ: طلبہ نے بھارت میں پہلی ڈرائیور لیس کار تیار کی - کالج کے احاطے میں گاڑی کا پہلا مظاہرہ کیا گیا

ریاست مہاراشٹر کے شہر پونہ میں واقع ایم آئی ٹی کالج کے مکینیکل ڈیپارٹمنٹ میں زیر تعلیم طلبہ نے بھارت کی پہلی ڈرائیور لیس، خود مختار، الیکٹرک کار تیار کی ہے۔ بدھ کو کالج کے احاطے میں گاڑی کا پہلا مظاہرہ کیا گیا۔

India's first driverless car
India's first driverless car
author img

By

Published : Aug 12, 2021, 12:12 PM IST

یونیورسٹی کے طلبا یش کیسکر، سودھانشو مانریکر، سوربھ دمکل، شوبھنگ کلکرنی، پرتیکشا پانڈے اور پریرنا کولیپاکا نے اس گاڑی کا مظاہرہ کیا جو جدید ترین آرٹیفیشیل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹم سے لیس ہے تاکہ حادثات اور انسانی غلطی سے ہونے والی اموات کو کم کیا جاسکے۔

India's first driverless car

طالب علم یش کیسکر نے بتایا کہ یہ کار لیول تھری آٹومنی پر مبنی ہے اور اس میں برش لیس ڈی سی الیکٹرک موٹر (بی ایل ڈی سی) اور لتیئم آئن بیٹری ہے۔ اس کار میں ایک خاص قسم کی ریچارج ایبل بیٹری لگی ہے جو چارج ہونے میں 4 گھنٹے لیتی ہے اور 40 کلومیٹر کے فاصلے کو طے کرنے میں 3 کلو واٹ فراہم کرتی ہے۔ گاڑی کو تین ذیلی نظاموں کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے جو کہ تھروٹل، بریک اور اسٹیئرنگ ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ گیا: معذوروں میں الیکٹرک موٹر سائیکل تقسیم

شوبھنگ کلکرنی، پرتیاکشا پانڈے نے بتایا کہ اس طرح کی گاڑیوں کے مطالبے کے لیے زراعت، کان کنی، نقل و حمل وغیرہ میں بے شمار درخواستیں ہیں۔

پروفیسر پرکاش جوشی نے کہا کہ بھارت میں یہ پہلا موقع ہے کہ ڈرائیور کے بغیر خود مختار گاڑی کو طلباء نے متعارف کرایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پونے اسمارٹ سٹی اور میٹرو مینجمنٹ کے اہلکاروں کی جاب سے گاڑی کا معائنہ کرنے کے بعد یہ پونے کے لوگوں کے لیے دستیاب ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.