ETV Bharat / state

Palestine Israel Conflict ہندوستان میں حماس اسرائیل کی طرح کبھی جنگ نہیں ہوئی: موہن بھاگوت - موہن بھاگوت کا اسرائیل حماس جنگ پر ردعمل

ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے ایک تقریب کے دوران اسرائیل حماس کے درمیان جاری جنگ پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ More than four thousand people killed in Israel Hamas war

Palestine Israel Conflict
Palestine Israel Conflict
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 22, 2023, 10:52 AM IST

ناگپور: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ہندوازم تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے اور ہندوستان نے کبھی بھی ایسے مسائل پر جھگڑے نہیں دیکھے جن مسائل پر حماس-اسرائیل کے درمیان جنگ جاری ہے۔

موہن بھاگوت ہفتہ کو یہاں ناگپور کے ایک اسکول میں مراٹھا بادشاہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی تاجپوشی کے 350 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ بھاگوت نے اسرائیل-حماس جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ہندوؤں کا ملک ہے لیکن اس کی ثقافت تمام مذاہب اور عقائد کا احترام کرتی ہے۔

بھاگوت نے کہا کہ "اس ملک میں ایک مذہب اور ایک ثقافت ہے جو تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے اور وہ ہندو مذہب ہے، یہ ہندوؤں کا ملک ہے، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم دوسرے تمام مذاہب کو مسترد کرتے ہیں، ایک بار جب آپ ہندو کہتے ہیں تو ایسا نہیں ہوتا۔ یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کو بھی تحفظ فراہم کیا گیا ہے، یہ صرف ہندو ہی کرتے ہیں، صرف ہندوستان ہی کرتا ہے، دوسروں نے ایسا نہیں کیا"۔

مزید پڑھیں: حماس اسرائیل جنگ کا 16واں دن، الانصار مسجد پر حملہ

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ "ہر جگہ جھگڑے ہو رہے ہیں۔ آپ نے یوکرین کی جنگ، حماس اسرائیل جنگ کے بارے میں سنا ہو گا۔ ہمارے ملک میں اس طرح کے مسائل پر کبھی جنگیں نہیں ہوئیں۔ شیواجی مہاراج کے زمانے میں اس طرح کے حالات تھے، لیکن ہم نے کبھی لڑائی نہیں کی''۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.