ETV Bharat / state

Shinde on Pollution Control ممبئی میونسپل کارپوریشن کے بجٹ میں آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات شامل کیے جائیں، شندے - ممبئی شہر میں آلودگی

ممبئی شہر میں آلودگی پر قابو پانے اور ہیلتھ سروس کو فروغ دینے کے لئے ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے شکار شہریوں کی ڈور ٹو ڈور اسکریننگ، میونسپل اسکولوں میں اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر شروع کرنے، شفافیت جیسے اقدامات شامل کرنے کی تجویز مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے تجویز پیش کی ہے۔

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے بجٹ میں آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات شامل کیے جائیں، شندے

author img

By

Published : Feb 3, 2023, 2:28 AM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ممبئی شہر میں آلودگی پر قابو پانے اور ہیلتھ سروس کو فروغ دینے کے لئے ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے شکار شہریوں کی ڈور ٹو ڈور اسکریننگ، میونسپل اسکولوں میں اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر شروع کرنے، شفافیت جیسے اقدامات شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جمعرات کو یہاں ممبئی میونسپل کمشنر آئی ایس چہل کو اس سلسلے میں یہ ہدایات دیں۔ وزیر اعلیٰ نے بی ایم سی کے سربراہ کو بتایا کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کا اس سال کا بجٹ تیار کرتے ہوئے ممبئی میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے دہلی، گڑگاؤں اور لکھنؤ جیسے شہروں کی طرح ہوا صاف کرنے کے ٹاور لگائے جائیں، ساتھ ہی شہری جنگلات کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

وزیر اعلیٰ نے ممبئی والوں کی صحت کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی تجویز دی۔ ممبئی کے تقریباً 27 فیصد شہری ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایات دی ہیں کہ وہ گھر گھر جا کر سٹی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے اپنا ڈیٹا تیار کریں۔ وہیں، ممبئی میں میونسپل اسپتالوں کے آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ میں کافی بھیڑ ہے، اس لیے تناؤ کو کم کرنے کے لیے صرف بیرونی آلات کی مدد سے کھڑکیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔ شندے نے کمشنروں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ ہر میونسپل اسکول میں نویں اور دسویں جماعت کے طلباء کے لئے اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر شروع کرنے اور ممبئی پبلک اسکولوں کی مانگ کے پیش نظر ان کی تعداد میں اضافہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کو یہ یقینی بنانے کی کوشش کرنی چاہئے کہ شہریوں کو اچھی حکمرانی کا احساس ہو۔ وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دینے کے لئے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے گڈ گورننس اس طرح سے ہونا چاہیے کہ شہریوں کو تمام سہولیات آسانی سے میسر ہوں، ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے درکار پرمٹ اور لائسنس جیسے بلڈنگ لائسنس، پراپرٹی ٹیکس، تجدید کی دکان کا رجسٹریشن لائسنس آن لائن دیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ممبئی شہر کی تزئین کاری کے ساتھ ساتھ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ بجٹ میں التزام کیاجانا چاہیے تاکہ خواتین سیلف ہیلپ گروپس مواصلات، انفراسٹرکچر، بھیڑ اورٹریفک کنٹرول کے معاملے میں عام ممبئی والوں کو راحت فراہم کرسکیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.