ETV Bharat / state

فائنانشیل لٹریسی پروگرام کے ذریعہ انجمن اسلام کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کا آغاز ہوگا - Financial Literacy Programme in Anjuman e Islam

فائنانشیل لٹریسی پروگرام کے ذریعہ انجمن اسلام کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کا آغاز ہوگا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج میں 9 تاریخ بروز جمعرات کو جس کا پہلا پروگرام رکھا گیا ہے۔ انجمن اسلام کی کوشش ہے کہ فارغین انجمن اپنی جمعیت کے ذریعہ دنیا میں اپنی موجودگی اور صلاحیت کا لوہا منوائیں۔ Inauguration of Anjuman e Islam Centenary Celebrations

فائنانشیل لٹریسی پروگرام کے ذریعہ ہوجائے گا انجمن اسلام کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کا آغاز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 2:24 PM IST

فائنانشیل لٹریسی پروگرام کے ذریعہ انجمن اسلام کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کا آغاز ہوگا

ممبئی: ممبئی کا مایہ ناز تعلیمی ادارہ انجمن اسلام نے اپنے قیام کے ڈیڑھ سو برس مکمل کر چکا ہے اور اب یہ ادارہ بین الاقوامی سطح پر اپنی موجودگی درج کرانے کے لیے جہاں مختلف تقریبات کا اہتمام کر رہا ہے وہیں اس نے بامبے اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز 9 نومبر 2023 کو اپنا پہلا پروگرام رکھا ہے۔ انجمن کی خدمات اور مذکورہ پروگرام کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے انجمن کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کہا کہ " بین الاقوامی سطح پر انجمن کے فارغین موجود ہیں اور پوری دنیا میں اپنے ادارے کا نام روشن کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Zaheer Qazi On Anjuman Islam انجمن اسلام کی شاخیں بیرون ممالک میں بھی قائم ہیں، ڈاکٹر ظہیر قاضی

انہوں نے کہا کہ لیکن انجمن کی کوئی المنائی نہیں تھی۔ جس کی غیر موجودگی کے سبب ایک دوسرے سے براہ راست رابطہ نہیں ہوتا تھا۔ اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے انجمن نے برطانیہ، کناڈا، امریکہ وغیرہ میں فارغین انجمن کی تنظیم ترتیب دی ہے اور اب وہ بین الاقوامی سطح پر مختلف تعلیمی اداروں سے بھی اشتراک کر رہا ہے۔ ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کہا کہ " بامبے اسٹاک ایکسچینج میں منعقد ہونے والے پروگرام میں جہاں بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت رکھنے والے اسکالرس جمع ہو رہے ہیں۔ وہیں انجمن بین الاقوامی سطح پر اپنی موجودگی بھی درج کرا رہا ہے۔

واضح رہے کہ انجمن اسلام کا شمار بھارت کے سب سے بڑے تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔ اس ادارہ کو ڈیڑھ سو سال پہلے شروع کیا گیا تھا۔ انجمن اسلام کے صدر ظہیر قاضی نے اس سے پہلے بتایا تھا کہ انجمن کے ڈیڑھ سو برس مکمل ہونے جارہے ہیں۔ جس کو لے کر صرف ہم ہی نہیں انجمن اسلام سے وابستہ ہر شخص خوش ہے۔ اس سال ہم متعدد پروگرام اور انجمن کی خدمات کے ذریعہ ملک وبیرون ممالک میں لوگوں کو بیدار کرنے کا کام کریں گے۔

قبل ازیں ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کہا تھا کہ انجمن اسلام کی شاخیں صرف ممبئی ہی میں نہیں ہیں بلکہ بھارت کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں بھی قائم ہو چکی ہیں۔ اس طرح یہ انجمن کی بڑی کامیابیوں میں سے ایک کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہماری اس مہم میں دو لاکھ سے زائد ایسے طلباء ہم سے منسلک ہوں گے جو انجمن سے تعلیم حاصل کر چکے ہیں اور بھارت کے علاقہ بیرون ممالک میں بھی وہ لوگ اپنی کامیابیوں کے جھنڈے لہرا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.