ETV Bharat / state

Maratha Reservation Protest مہاراشٹر میں مراٹھا تحریک کی آگ تیز، ایم ایل اے کے گھر میں آتشزدگی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 9:26 PM IST

Updated : Oct 30, 2023, 9:52 PM IST

مراٹھا تحریک کی آگ اب مہاراشٹر میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ریاستی حکومت کے سابق وزیر جے دت جی کشر ساگر کے دفتر کو آگ لگا دی گئی۔ اس سے قبل مراٹھا مظاہرین نے بیڈ اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے سندیپ کشر ساگر کے گھر میں گھس کر تقریباً 5 سے 6 چار پہیہ گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

مہاراشٹر میں مراٹھا تحریک کی آگ تیز
مہاراشٹر میں مراٹھا تحریک کی آگ تیز

ممبئی: مراٹھا تحریک کی آگ اب مہاراشٹر میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ناراض مراٹھا مظاہرین اب ایم ایل اے کی رہائش گاہوں، دفاتر اور کاروبار کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ مہاراشٹر کے مختلف علاقوں سے اس طرح کے کئی ویڈیوز سامنے آ رہے ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے شرد پوار کے دھڑے کے دفتر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ ایک ایم ایل اے کے ہوٹل کو بھی آگ لگا دی گئی ہے۔

اس سے پہلے آج شام کو مظاہرین نے بیڈ ضلع کے ماجلگاؤں میں اجیت پوار دھڑے کے این سی پی ایم ایل اے پرکاش سولنکے کے بنگلے کو بھی جلا دیا۔ اس دوران بنگلے میں کھڑی 8 سے 10 دو پہیہ گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔

مراٹھا ریزرویشن کے تعلق سے سیاسی پارٹیوں کے لیڈران اپنا موقف واضح نہ کرنے کی وجہ سے ان کا غصہ ان کے گھروں میں گھس کر آگ لگا کر نکالا جا رہا ہے۔ مراٹھا ریزرویشن اب زیادہ پرتشدد شکل اختیار کر رہا ہے۔

بیڈ میں، مراٹھا مظاہرین اب ان پارٹیوں کے سیاسی رہنماؤں کی رہائش گاہوں کو جلا رہے ہیں جنہوں نے ریزرویشن کے حق میں موقف نہیں لیا تھا۔ بیڈ میں، مراٹھا مظاہرین نے شام میں شرد پوار دھڑے کے موجودہ ایم ایل اے سندیپ کشر ساگر کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی اور اس میں کھڑی چار چار پہیہ گاڑیوں کو جلا دیا گیا اور کافی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: مراٹھا ریزرویشن تحریک کی وجہ سے سرکاری بس سروس بند

آج اسی طرح کی آگ اجیت پوار گروپ کے ایم ایل اے کے گھر میں پیش آئی۔ اس کے علاوہ آج ہی بی جے پی کے دو ایم ایل اے نے مراٹھا ریزرویشن کے حق میں استعفیٰ دے دیا۔

Last Updated : Oct 30, 2023, 9:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.