سماجی کارکن انا ہزارے Social Activist Anna Hazare کے امت شاہ کے مکتوب پر رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ انا ہزارے ایک مرتبہ پھر بی جے پی کی مدد کے لئے سامنے آگئے۔
ساتھی رکن پارلیمان جلیل کا کہنا ہے کہ انا ہزارے نے شوگر میل کا معاملہ اٹھایا ہے، لیکن جانچ کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ اس معاملے میں سبھی سیاسی پارٹیوں کے لوگ شامل ہیں۔
سماجی کارکن انا ہزار ے نے مرزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر چینی مل کی فروخت میں 25 ہزار کروڑ کے خرد برد کا الزام عائد کیا اور اس معاملے کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
انا ہزارے کے مذکورہ مکتوب پر رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے اپنے انداز میں طنز کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ پھر انا ہزارے بی جے پی کی مدد کے لیے سامنے آگئے ہیں، لیکن ساتھ ہی امتیاز جلیل نے انا ہزار کی اس معاملے پر حمایت کی۔ تاہم اعلی سطح کی جانچ پر اپنے شبہات کا اظہار کیا۔ امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ جب تمام پارٹیاں اس میں ملوث ہیں تو جانچ کون کرے گا۔