ETV Bharat / state

۔۔۔۔ تو مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا - لاک ڈاؤن

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اگر عوام نے کورونا گائیڈ لائنز پر عمل نہیں کیا تو ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جائے گا۔

uddhav thackeray
uddhav thackeray
author img

By

Published : Feb 21, 2021, 9:00 PM IST

Updated : Feb 21, 2021, 10:52 PM IST

ادھو ٹھاکرے نے ایک ورچول کانفرنس میں کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس پازیٹیو کیسز میں ایک بار پھر سے اضافے کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے۔

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے

انہوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ ہر شخص کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرے اور ماسک لازمی استعمال کرے۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ایک ہفتے تک صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی قدم اٹھایا جائے گا جبکہ ریاست میں سبھی سرکاری، مذہبی، سیاسی اور سماجی پروگراموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں 7 ہزار کورونا پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ ہم سبھی کو کورونا سے لڑنے کی ذمہ داری لینی ہوگی یہ کسی ایک کا کام نہیں ہے اس کے لیے ہم ایک نئی مہم کی شروعات کررہے ہیں جس کا نام ہے 'میں ذمہ دار ہوں'۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ حکومت کی تمام میٹینگیں آن لائن ہوں گی، انہوں نے تمام دفاتر سے اپیل کی ہے کہ وہ ورک فرام ہوم کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں۔

Last Updated : Feb 21, 2021, 10:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.