فرحان اعظمی نے کہا کہ 'میں مطالبہ کرتا ہوں اور انتباہ دے رہا ہوں، اسے ایک خطرہ یا کچھ بھی سمجھو، اگر ادھو ٹھاکرے 7 مارچ کو ایودھیا جاتے ہیں تو میں بھی ساتھ جاؤں گا'۔
انہوں نے کہا کہ 'میں اپنے والد سے بھی ساتھ چلنے کے لیے کہوں گا، ایم وی اے کے اراکین اور ایس پی اراکین بھی ساتھ آئیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'اگر ادھو ٹھاکرے نے ایودھیا کے لیے اپنے ٹکٹ کی تصدیق کردی ہے تو ہم سبھی ایودھیا تک پیدل مارچ کریں گے، ہم بھی ساتھ چلیں گے لیکن شرط یہ ہے کہ وہ رام مندر تعمیر کریں گے اور ہم بابری مسجد تعمیر کریں گے۔'
انہوں نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ کی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر آپ سدھی ونائک مندر کیوں نہیں جاتے، سدھی ونائک کو آپ نے کیوں چھوڑدیا؟ کیا آپ اس کو نہیں مانتے ہیں؟'
فرحان اعظمی نے سی اے اے خلاف منعقد تقریب میں یہ بیان دیا ہے۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے ایودھیا جائیں گے۔