ETV Bharat / state

'اسکول کھلنے کے بعد طلبا اور اساتذہ کی حفظان صحت ضروری' - ادھو ٹھاکر کا بیان

ریاست کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تعلیمی سال کے لیے محکمہ تعلیم کو ابھی سے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہوگی۔

'اسکول جاری ہونے کے بعد طلبا اور اساتذہ کی حفظان صحت ضروری'

author img

By

Published : May 27, 2020, 1:07 PM IST

وزیراعلی نے محکمہ تعلیم کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ طلباء، اساتذہ اور دیگر عملے کو صحت سے متعلق جانچ کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلہ نیز اسکول میں طلبا اور اساتذہ کے لیے ہاتھ دھونے کے انتظامات کے ساتھ حفظان صحت کی سہولیات بھی فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کریں۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے مزید کہا کہ آن لائن اور ڈیجیٹل تعلیم کے طریقہ کار کو بھی مستقبل میں موثر طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سلسلے میں اسکول اور اسکول مینجمنٹ کمیٹی کو ہدایات جاری کردی ہیں اور اسکولوں کو مختلف وقفوں میں جاری ہونے والے اسکولوں میں ایک دن میں ایک ہی کلاس شروع کرنے کے طریقہ کار پر بھی غور وخوض کرنے کی ہدایت دی ہے۔

عوامی نمائندوں کے ساتھ تعلیمی شعبوں کے ماہرین کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے 'ہم سب کے لیے تعلیم' کے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھیں۔ اس کے لیے ہمیں تعلیم کے لئے بھی موبائل کمپنیوں کا تعاون حاصل کرنا چاہئے۔ اسکول کے نصاب کو مختصر کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جانی چاہیے۔ طلبا کو ٹیب اور اسٹوریج کارڈ دیں (پین ڈرائیو)، آن لائن سیکھنے کے لیے پائلٹ پروجیکٹس شروع کریں۔ وزیر اعلی نے یہ بھی تجویز پیش کی کہ اس مقصد کے لیے ٹی وی چینلز کا استعمال کیا جائے اور اس مقصد کے لیے آن لائن نیٹ ورک کو بھی مستحکم کیا جائے۔

اس موقع پر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی ایڈیشنل چیف سکریٹری وندنا کرشنا اور پرنسپل سکریٹری سوربھ وجئے نے بتایاکہ بال بھارتی نے کتابوں کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں دستیابی کے ساتھ دکشا ایپ کے استعمال کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ طلبہ کو وائرس ویر کتاب بھی دی جائے گی۔ گوگل کلاس روم کے ساتھ ساتھ ریڈیو اور کمیونٹی ریڈیو بھی استعمال ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.