ناندیڑ : مسلم نمائندہ کونسل ناندیڑ مہاراشٹر کے زیراہتمام انور گارڈن فنکشن ہال ناندیڑ میں سقوط حیدراباد تاریخ کے ائینے میں کے عنوان سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اسی اجلاس میں ضیاء الدین صدیقی اورنگ آباد مہاراشٹر، معروف ہسٹورین کیپٹن لنگا لا پانڈو رنگا ریڈی حیدرآباد تلنگانہ، جنرل سیکرٹری تلنگانہ ریسرچ کونسل ٹی وویک، سینیئر صحافی عزیز اللہ سرمست ایڈیٹر بہمنی نیوز گلبرگہ کرناٹک اور دیگر مقررین نے بحث مہمان خصوصی شرکت کی۔
17 ستمبر 1948 سقوط حیدراباد تاریخ کے ائینے میں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اس اجلاس میں خصوصا علاقہ حیدراباد کرناٹک جو موجودہ دور میں کلیان کرناٹک کہلاتا ہے اور مہاراشٹر کے وہ علاقے جہاں پر بادشاہ نظام کی حکومت ہوا کرتی تھی ان علاقوں میں 1948 میں پیش ائے واقعات پر سخت مذمت کی مقررین نے 17 ستمبر کے ان واقعات پر موجودہ حکومت سرکاری طور پر منانے کو لے کر بھی مذمت کی اور 17 ستمبر کو ہوئے جانی نقصانات کو ناقابل تلافی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: Asif Shaikh Rasheed مالیگاؤں کے بدعنوان کمشنر کے خلاف جانچ ایجنسیوں سے شکایت: آصف شیخ
اس موقع پر مسلم نمائندہ کونسل ناندیڑ کے صدر ناصر خطیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ 75 سال بعد بھی ہمیں ملک کے تیئں وفاداری کا ثبوت مانگنے کی بات کی جا رہی ہے یہ نہایت افسوس کی بات ہے۔ انہوں نے ملت اسلامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت محاسبے کا ہے، غور و فکر کا ہے ہر سال صرف 17 ستمبر پر ایک اجلاس منعقد کرنا کافی نہیں لیکن حکمت عملی اور لائحہ عمل بھی تیار کرنا نہایت ضروری ہے۔