ETV Bharat / state

آیرلینڈ کے فیس بک افسر نے ممبئی کے ایک نوجوان کی جان کیسے بچائی؟

بیوی سے ناراض ہوکر شوہر نے اپنی خودکشی کی پوسٹ فیسبک پر شیئر کردی، اطلاع ملنے کے بعد دہلی سے لے کر ممبئی پولیس اس معاملے کی چھان بین میں لگ گئی، آخر کار رات بھر کی تگ و دو کے بعد پولیس نے نوجوان کو ڈھونڈ نکالا اور اسے خودکشی کرنے سے بچا لیا۔

آیرلینڈ کے فیسبک افسر نے ممبئی کے ایک نوجوان کی جان کیسے بچائی

author img

By

Published : Aug 17, 2020, 8:51 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے بھیندر علاقے میں رہ رہے راجیو داس نے اپنے فیسبک پیج پر خودکشی کرنے کی جانکاری پوسٹ کی تھی'۔ تفصیلات کے مطابق' راجیو داس کی بیوی دہلی میں رہتی ہیں اور وہ ممبئی کے بھیندر علاقے میں رہتے ہیں۔ میاں بیوی کے درمیان گذشتہ روز کسی بات پر تکرار ہوگئی جس کے بعد داس نے دلبرداشتہ ہوکر فیس بک پر خود کشی کے تعلق سے پوسٹ لکھ دی'۔

آیرلینڈ کے فیسبک افسر نے ممبئی کے ایک نوجوان کی جان کیسے بچائی

داس کے پوسٹ کو نہ ان کے کسی دوست نے پڑھا اور نہ ہی کسی قریبی رشتہ دار نے۔ لیکن خوش قسمتی سے آئر لینڈ میں بیٹھے ایک فیس بک افسر نے یہ پوسٹ پڑھ لی'۔ اس کے بعد فیس بک افسر نے دہلی پولیس سے اس سلسلے میں رابطہ کیا اور انہیں اس بابت مطلع کیا، دہلی پولیس نے ممبئی پولیس اور سائبر سیل کو یہ جانکاری دی۔ سائبر سیل نے یہ جانکاری نوگھر پولیس تھانے کو دی۔

مزید پڑھیں:

'کیا سشانت سنگھ کے اکاؤنٹنٹ نے پیسے ٹرانسفر کیے تھے ؟

نوگھر پولیس تھانے نے رات بھر کی کوشش کے بعد داس کو خودکشی کرنے سے پہلے بچا لیا۔ پولیس نے راجیو داس کی کونسلنگ کی اور آس پاس کے لوگوں کو ان کا خیال رکھنے کے لئے کہا۔ جس کے بعد داس اپنی بیوی سے ملنے ممبئی سے دہلی روانہ ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.