ETV Bharat / state

Haj Additional Fee Issues انیس احمد کا ناگپور اور اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے کرائے کم کرنے کا مطالبہ - سابق کابینی وزیر ڈاکٹر انیس احمد

سابق وزیر انیس احمد نے ناگپور اور اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے کرایوں کے اضافے کے سلسلہ میں کہا کہ اس کو فوری طور پر کم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گو ایئر نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کیا لیکن حکومت نے اب تک اس بارے میں کوئی اور راستہ نہیں نکالا۔

Hajj Additional Fee Issues
Hajj Additional Fee Issues
author img

By

Published : May 10, 2023, 1:47 PM IST

Updated : May 10, 2023, 2:09 PM IST

سابق وزیر انیس احمد نے کہا ہے کہ ناگپور اور اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے کرایوں کے اضافے کو فوری طور پر کم کیا جانا چاہیے

ممبئی: سابق کابینی وزیر ڈاکٹر انیس احمد نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اسمرتی ایرانی اور مرکزی وزیر برائے شہری ہوا بازی جیوتیرادتیہ سندھیا کو خط لکھ کر ناگپور اور اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ سے جانے والے عازمین حج سے وصول کیے جا رہے زیادہ کرائے کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ناگپور کے زائرین کے لیے 3.67 لاکھ روپے، اورنگ آباد کے زائرین کے لیے 3.92 لاکھ روپے جب کہ ممبئی کے عازمین کے لیے 3.04 لاکھ روپیہ مقرر کیا گیا ہے۔ ناگپور اور اورنگ آباد کے عازمین حج اس وقت حیران رہ گئے جب حج کمیٹی آف انڈیا (ایچ سی آئی) نے ممبئی کے مقابلے میں 60,000 روپے سے زیادہ کی رقم کے ساتھ اپنی آخری قسط کا سرکلر جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:
Hajj pilgrims in Gujarat گجرات کے عازمین حج سے زیادہ رقم وصول کرنے پر ہنگامہ

انیس احمد نے کہا کہ یہ چونکا دینے والی بات ہے کہ ممبئی کو امبارکیشن پوائنٹ (EP) کے طور پر منتخب کرنے والے مسافروں کو کل 3.04 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ ناگپور سے آنے والے 3.67 لاکھ روپے ادا کریں گے۔ اورنگ آباد کے زائرین سے 3.92 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے جب کہ سری نگر کے بعد وہ ملک میں 3.95 لاکھ روپے کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم عام لوگوں کی معاشی حالت کا تصور کر سکتے ہیں جو اپنی زندگی بھر کی آمدنی کو جمع کرکے اس روحانی سفر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس لیے ہم نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اس سال ناگپور اور اورنگ آباد سے حج کے لیے جانے والے 4,200 عازمین کو انصاف دیا جائے اور ممبئی کے عازمین حج سے وصول کی جانے والی فیس کے برابر فیس لی جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ گو ائیر نے دیوالیہ کا اعلان کیا لیکن اب تک حکومت نے اس بارے میں کوئی اور راستہ نہیں نکالا۔ اس بارے میں کوئی اتا پتا نہیں ہے۔ اس کا سیدھا اثر عازمین پر پڑے گا۔ وقت کم ہے اور مسائل زیادہ ہیں۔ یہ ایک بڑا چیلنج ہے جس کو لیکر موجودہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ یہ پہلی بار ہو رہا ہے جب حاجیوں کو لیکر حکومت کا یہ رویہ جارحانہ ہے۔ اس لیے میں مرکزی حکومت کے اعلیٰ عہدیداران سے اس بارے میں بات چیت کر رہا ہوں۔ تاکہ اس کا کوئی حل نکالا جائے کیونکہ یہ ساری جانکاری ساری تفصیلات حکومت کے پاس موجود ہے۔

Last Updated : May 10, 2023, 2:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.