اورنگ آباد: پولیس کے مطابق اورنگ آباد شہر کے والوج ایم آئی ڈی سی پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ والوج کے شاہجہاں پور میں ایک آئیشر ٹرک سے گٹکا لوڈ کیا جا رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایم آئی ڈی سی والوج تھانے کے انسپکٹر سندیپ گرومے کی قیادت میں اسپیشل برانچ کی ٹیم دھولیہ شولا پور ہائی وے پر شاہجہاں پور علاقے میں راجستھان ڈھابہ کے قریب پہنچی گئی۔
اس دوران پولیس کی ایک ٹیم نے شاہجہاں پور میں کھڑے ٹرک پر چھاپہ مارا اس دوران جب اس ٹرک سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ اس ٹرک سے گٹکا برآمد ہوا۔ مزید تفتیش میں پولیس نے تقریباً 13 لاکھ 77 ہزار مالیت کا گوا گٹکا اور خوشبودار تمباکو اور دو ٹرک کو ضبط کرلیا۔ اس معاملے میں فوڈ اینڈ ڈرگ انسپکٹر سلکشنا ترمبکراؤ جدوار کی شکایت کی بنیاد پر ایم آئی ڈی سی والوج پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:کروڑوں روپے کا ممنوعہ گٹکا پان مسالہ ضبط دو گرفتار
پولس چھاپہ مارنے کے بعد ٹرک ڈرائیور دتا آنند راؤ منڈل عمر 27 سال ساکن مانی پوری ضلع گھانساونگی ضلع جالنہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا، ڈپٹی کمشنر آف پولیس دیپک گر ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس اشوک تھوراٹ، سینئر پولیس انسپکٹر سندیپ گرومے اور خصوصی تفتیشی ٹیم نے یہ کارروائی انجام دی۔ فی الحال پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ ریاستی حکومت نے گٹکے کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ لیکن اس کے باوجود اورنگ آباد شہر اور دیہی علاقوں میں گٹکا فروخت کیا جارہا ہے۔