ممبئی: مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن کے 1846 معاملے سامنے آئے ہیں اور اس بیماری سے مزید چار مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ ہفتہ کو محکمہ صحت کی طرف سے جاری بلیٹن کے مطابق، نئے کیسز کے ساتھ ہی ریاست میں کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 8093122 ہو گئی ہے اور 148218 افراد اس بیماری سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ Total Corona Cases in Maharashtra
یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Corona مہاراشٹر میں کورونا کے 1887 نئے معاملے
گزشتہ 24 گھنٹے میں 2240 مریض کووڈ سے ٹھیک ہوئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 7933033 ہوگئی ہے۔ فی الحال صحت یابی کی شرح 98.02 فیصد اور شرح اموات 1.83 فیصد ہے۔ ریاست میں اس وقت 11871 ایکٹیو کیسز ہیں۔
یو این آئی