ETV Bharat / state

اورنگ آباد: تالاب میں ڈوبنے سے چار بچوں کی موت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 12, 2024, 12:58 PM IST

مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کے رانجن گاؤں میں رہنے والے شیخ جاوید کے دو بیٹے 14 سالہ نوجوان شیخ افروز اور شیخ ابرار 12 سالہ یہ دونوں بھائی اپنے دو دوستوں کے ساتھ دوپہر دو بجے گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلے تھے۔ جہاں تالاب میں نہاتے وقت ڈوبنے سے دونوں بھائیوں کی موت ہو گئی۔

تالاب میں ڈوبنے سے چار بچوں کی موت
تالاب میں ڈوبنے سے چار بچوں کی موت

اورنگ آباد: اورنگ آباد کے تالاب میں تیرنے کے لیے گئے چار اسکولی طلبہ پانی میں ڈوبنے کے سبب جاں بحق ہو گئے۔ یہ دردناک واقعہ شہر کے رانجن گاؤں کے بنکرواڑی میں موجود ہجر تالاب میں پیش آیا۔ مرنے والوں میں دو سگے بھائی شامل ہیں۔ فائر بریگیڈ عملے نے دیر شام چاروں کی لاشوں کو باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال روانہ کیا۔

اورنگ آباد شہر کے مضافات رانجن گاؤں میں رہنے والے شیخ جاوید کے دو بیٹے 14 سالہ نوجوان شیخ افروز اور شیخ ابرار 12 سالہ یہ دونوں بھائی اپنے دو دوستوں کے ساتھ دوپہر دو بجے گھر سے باہر کھیلنے کے لیے نکلے تھے۔ شام پانچ بچ جانے کے باوجود جب بچے گھر نہیں لوٹے تو شیخ جاوید نے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ بچوں کو تلاش کیا۔ لیکن وہ کہیں نظر نہیں آئے۔

شیخ جاوید کے کچھ رشتہ دار رانجن گاؤں کی بنکر واڑی علاقہ میں بھی تلاش کر رہے تھے۔ جہاں انہیں پیجر تالاب کے پاس بچوں کے کپڑے دکھائی دیئے۔ شک ہوا کہ بچے تالاب میں ڈوب گئے ہیں۔ ان کے ایک رشتہ دار نے معاملہ کی اطلاع والوج فائر بریگیڈ کو دی۔ اطلاع ملتے ہی فائر عملے نے جائے وقوع پر پہنچ کر، رسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

والوج فائر اسٹیشن کے ذمہ داران نے رات ساڑھے آٹھ بجے مقامی ساکنان کی مدد سے چاروں دوستوں کی لاش کو پیجر تالاب سے باہر نکالا۔ معاملہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی پولیس کمشنر نتن باگوٹے، انسپکٹر اویناش اگھاؤ، نے جائے وقوع پر پہنچ کر مقامی ساکنان کی مدد سے بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گرام پنچایت کی ایمبولنس کے ذریعے اسپتال روانہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح ہو کہ چار بچوں کی پانی میں ڈوبنے کی وجہہ سے رانجن گاؤں میں ہر طرف غم کا ماحول ہے۔ پولس نے حادثاتی اموات کا اندراج کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ شیخ افروز اور ابرار سگے بھائی ہیں جبکہ ان کے چوتھے ساتھی کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.