اس میں 41 کورونا وائرس کے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے، یہ اطلاع ضلعی انتظامیہ نے دی۔
اس مرض سے آج دو ہلاکتیں ہوئی جس کے بعد ابتک مرنے والوں کی تعداد 38 ہو چکی ہے۔
آج اورنگ آباد ضلع میں پائے جانے والے مریضوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
گنیش نگر ، کھنڈوبا ٹیمپل ، ستارا گاؤں (1) ، نیا نگر ، گلی نمبر 7 (2) ، پنڈالیک نگر ، گلی نمبر 7 (1) ، پولیس کالونی (2) ، لمئی وادی ، مترا نگر (1) ، شریف کالونی (1) ، نیا نگر ، گلی نمبر 1 (1) ، روہیداس نگر ، مکند واڑی (3) ، مراٹھا گلی ، عثمان پورہ (2) ، کیلاس نگر ، گلی نمبر 2 (3) ، جونا مونڈھا ، بھاوانی نگر ، گلی نمبر 5 (2) ، شیو شنکر کالونی ، تاناجی چوک ، بالاجی نگر (2) ، اندرا نگر (1) ، کھڈکشور (1) ، مانک نگر (1) ، جے بھم نگر (4) ، پنڈالیک نگر (5) ، ڈسٹرکٹ جنرل ہسپتال (1) ، سنجے نگر (1) ، سٹی چوک (1) ، بالاجی نگر ( 1) ، اعظم کالونی (1)
اس وباءکے تیزی سے بڑھتے ہوئے پھیلاو کے پیش نظر ضلعی انتطامیہ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے شہر میں 15مئی سے 20 تک میں سخت کرفیو کو نافذ کر دیاتھا۔
اس دوران سوائے میڈیکل کے کسی اور دوکان یا کو کھولنے کی اجازت نہیں تھی ۔جس کے باعث عوام میں شدید ناراضگی پائی جا رہی تھی کہ اچانک اس طرح مسلسل کئی دنوں تک تمام دوکانیں کس طرح بند رکھی جا رہی ہیں۔
اس کے بعد، میونسپل کارپویشن کے کمشنر استک کمار پانڈے نے ایک سرکولر جاری کے کے کل 21 مئی سے اشیائے ضروری اور بھاجی ترکاری ، دودھ اور دیگر ضروری اشیاء کی فروخت پر عائد پابندی ہٹالی ہے اور کل 21 مئی سے یہ کھلی رہیں گی۔