ETV Bharat / state

Hillary Clinton To Visit Ellora Caves سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے ایلورا کے غار وں کو دیکھا - سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن

سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اورنگ آباد کے دو روزے پر ہیں، وہ ایلورا کے ایک فارم ہاؤس میں قیام پذیر ہیں، ہیلری کلنٹن نے دنیا کی مشہور ایلورا غاروں کو دیکھا،ایلورا کی غاروں کی خوبصوتی ک دیکھ کر وہ دنگ رہ گئیں،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن
سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن
author img

By

Published : Feb 10, 2023, 5:31 PM IST

سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن

سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے 2 روزہ دورے پر ہیں، وہ ایلورا کے ایک فارم ہاؤس میں قیام پذیر ہیں، ہیلری کلنٹن نے دنیا کی مشہور ایلورا غاروں کو دیکھا۔ ان کی آمد کے پیش نطردیگر سیاحوں کے اندر جانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی، لیکن کچھ دیر کے بعد سیاحوں کو بھی شہرت یافتہ غار کو دیکھنے کی اجازت دی گئی۔ اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ہیلری کلنٹن کے علاوہ بھارت کے دیگر مقامات سے آئے سیاح سابق امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ تصاویر لینے اور ان سے ہاتھ ملانے کے لئے بے چین تھے،تاہم سخت سکیوریٹی کی تعیناتی کے سبب سیاح نے دور سے ہی کلنٹن کو دیکھا۔

اس دوران آثارقدیمہ کے افسر راجیش واکلیکر نے سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا استقبال کیا ،ایلورا کی غاروں کا دورہ کرتے وقت ہلیری کلنٹن ایلورا غاروں کی خوبصورتی دیکھ حیران ہوگئیں۔ ایلورا کی غاروں کی دیکھ ریکھ پر تعینات گائیڈ علیم قادر نے امریکی سابق وزیر خارجہ کو غار سے متعلق تاریخی پہلوں سے آگہ کرایا، جب وہ ایلورا کی غار دیکھ کر باہر نکلیں تو اِن کے ساتھ ایک فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کے ساتھ ساتھ امریکی سفارتخانے کے اہلکار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنیل لنجوار، پولیس انسپکٹر بھوجنگ موجود تھے۔

ہلیری کلنٹن خلدآباد میں سہج شرما کے فارم ہاؤس میں قیام پذیر ہیں۔ اس کے بعد ہلیری کلنٹن اپنے پرائیویٹ ہوائی جہاز سے وارانسی (اتر پردیش) کے لیے روانہ ہو جائیں گی۔

مزید پڑھیں:Hillary Clinton In Aurangabad امریکی کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن دوروزہ دورے پر اورنگ آباد پہنچیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.