ETV Bharat / state

کرکٹ کی بے بناہ صلاحیتوں والا معصوم - مہندر سنگھ دھونی

مہاراشٹر کے شہر کلیان کے رہنے والے پانچ برس کے ثمر شریواستو نے کرکٹ کے بہترین شارٹس کھیل کر سب کو حیرت زدہ کیا ہے۔

little master
little master
author img

By

Published : Sep 21, 2020, 7:52 PM IST

کرکٹ بھارت کا قومی کھیل تو نہیں ہے لیکن اس کھیل کا جنون ہر بھارتی کے سر چڑھ کر بولتا ہے پھر چاہے وہ بچے ہوں جوان ہوں یا بوڑھے۔

پانچ برس کی عمر میں کرکٹ کے بہترین شارٹس کھیلنے والا بچہ

بھارت میں کرکٹ کو جنون کی حد تک پسند کیا جاتا ہے اور اس میں کریئر بنانے کے خواب بھی دیکھے جاتے ہیں ایسا ہی کچھ معاملہ ہے ممبئی سے متصل شہر کلیان کے پانچ سالہ ثمر شریواستو کا۔

پانچ برس کے ثمر شریواستو ممبئی سے متصل شہر کلیان کے ساکن ہیں لیکن لاک ڈاؤن کے سبب فی الحال وہ اپنے والدین کے ساتھ اترپردیش کے شہر جونپور میں ہیں۔

ثمر کرکٹ کے بڑے مداح ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس کم عمری میں ہی اس نے کرکٹ کو ہی اپنا سب کچھ سمجھا اور گھر کو ہی کرکٹ اسٹیڈیم سمجھ کر یہیں مشق کرنی شروع کر دی۔

اولاد کی پرورش میں والدین کا کلیدی کردار ہوتا ہے لیکن یہاں ثمر کے چچا آلوک شریواستو اس معاملے میں ثمر کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں ہیں۔

آلوک شریواستو اس کھیل کے لیے ثمر کے کوچ کا کردار ادا کر رہے ہیں اور انہیں باقاعدہ ٹریننگ بھی دے رہے ہیں۔

ثمر کے حوصلے اور کرکٹ سے اس کی دلچسپی دیکھتے ہوئے اس کے والدین اس کا بخوبی ساتھ دے رہے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ ثمر نے جس لگن سے اس عمر میں کرکٹ میں مہارت حاصل کی ہے اسی طرح سے وہ بین الاقوامی سطح پر بھی بہترین کھیل کا مطاہرہ کرے۔

ثمر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے مداح ہیں۔

ثمر کے والد سندیپ شریواستو پیشے سے سول انجینیئر ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا کرکٹ میں اپنا مستقبل بنائے اور بین الاقوامی سطح پر خاندان اور ملک کا نام روشن کرے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.