ETV Bharat / state

Fire in Air India Pushback Tractor: ممبئی ایئر پورٹ پر بڑا حادثہ ٹلا، پُش بیک گاڑی میں لگی آگ

ممبئی ایئر پورٹ پر ایئر انڈیا کی فلائٹ کو پُش بیک دینے والی گاڑی(ٹریکٹر) میں اچانک آگ لگ گئی جس سے کچھ وقت کے لیے ایئر پورٹ پر افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔Mumbai Airport Towing Vehicle Fire

پُش بیک گاڑی میں لگی آگ
پُش بیک گاڑی میں لگی آگ
author img

By

Published : Jan 10, 2022, 3:28 PM IST

Updated : Jan 10, 2022, 3:40 PM IST

ممبئی ایئرپورٹ پر ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ Accident at Mumbai Airport یہاں مسافروں سے بھرے جہاز کو پُش بیک دینے والی گاڑی (ٹریکٹر) میں اچانک آگ بھڑک اٹھی فی الحال گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

پُش بیک گاڑی میں لگی آگ

یہ حادثہ وی 26 آر اسٹینڈ پر پیش آیا۔ گاڑی کو ممبئی سے جام نگر کی فلائٹ کو پُش بیک دینا تھا۔ Fire in Air India Pushback Tractor

بتایا جا رہا ہے کہ ایئر انڈیا کی فلائٹ اے آئی سی 647 ممبئی جام نگر کو پُش بیک دیتے ہوئے گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس وقت طیارے میں 85 افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد ایئرپورٹ پر کہرام مچ گیا۔ تاہم ایئر پورٹ انتظامیہ نے بروقت آگ پر قابو پالیا۔ اس دوران ہوائی جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ ٹریکٹر جہاز کو دھکیلنے والا ہوتا ہے اور اسے یہ ٹریکٹر ایئر انڈیا کی فلائٹ کو پُش بیک کرنے کے لیے لایا گیا تھا۔ یہ ٹریکٹر جہاز کے بالکل قریب کھڑا تھا تبھی اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

آگ کیسے لگی اس بارے میں حکام نے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا۔

یہ واقعہ اپنے آپ میں ایک نئی قسم کا ہے۔ تاہم فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔ اس حادثے میں کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Last Updated : Jan 10, 2022, 3:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.