ETV Bharat / state

مالیگاؤں: کورونا کیسز میں اضافہ کا خدشہ

مہاراشٹر کے ضلع ناسک کے کلکٹر سورج مانڈھرے نے کہا کہ شہر مالیگاؤں میں ایک بار پھر سے کورونا وائرس کی لہر ہے جس کے لیے احتیاطی اقدامات لازمی ہیں۔

author img

By

Published : Nov 8, 2020, 5:35 PM IST

coronavirus
coronavirus

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں پچھلے کئی دنوں سے کورونا وائرس انفکشن کیسز مین خاطر خواہ کمی واقع ہوئی تھی لیکن موسم میں تبدیلی کے پیش خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایک بار پھر سے کورونا وائرس حملہ آور ہوسکتا ہے۔

ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے

اس معاملے میں ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے ویڈیو پیغام کے ذریعے واضح کیا کہ کورونا وائرس کے دوبارہ اثر انداز ہونے کا خدشہ ہے لہذا شہریان احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں جب کورونا وائرس کیسز میں تیزی تھی تب ہم سبھی نے انتظامیہ کا تعاون کیا اور ہم کورونا سےجیتنے میں کامیاب ہوئے تھے چونکہ ان دنوں کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ہے اور ہمیں پُر ہجوم مقامات پر ماسک سمیت سماجی فاصلے کو برقرار رکھنا لازمی ہوگا۔

ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے دیوالی کے پیش نظر کہا کہ برادران وطن کم سے کم پٹاخوں کا استعمال کریں تاکہ کسی کو تکلیف نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.