ETV Bharat / state

نابالغ بیٹیوں سے ریپ کے الزام میں باپ گرفتار - اپنی دو سگی نابالغ بیٹیوں کے ساتھ کئی ماہ سے ریپ کیا

ممبئی میں دو نابالغ بیٹیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور ریپ کرنے کے الزام میں وحشی باپ کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

نابالغ بیٹیوں کے ریپ کے الزام میں باپ گرفتار

author img

By

Published : Nov 19, 2020, 12:28 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مضافاتی علاقے ملاڈ میں پولیس نے ایک ایسے وحشی درندہ صفت شخص کو گرفتار کیا ہے جو خود اپنی دو سگی نابالغ بیٹیوں کے ساتھ کئی ماہ سے ریپ کرتا تھا، جبکہ ان دونوں بیٹیوں کی عمر نو اور 12 برس ہے۔

خیال رہے کہ باپ انھیں جنسی تشدد کا نشانہ بناتا تھا تاہم ملزم کی اہلیہ ان بیٹیوں کو چھو ڑ کر چلی گئی تھی اور وہ اپنی تین بچیوں کے ہمراہ علیٰحدہ رہتا تھا۔

مقامی ملاڈ پولیس نے ملزم کو اسوقت گرفتار کیا جب ملزم کے ایک پڑوسی نے پولیس سے شبہ کی بنیاد پر یہ اطلاع دی اور اس کے بعد پولیس نے اپنی کاروائی کا آغاز کیا۔

اطلاعات کے مطابق 48 برس کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے اس کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) اور بچوں کے جنسی تحفظ سے متعلق قانون پوسکو ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

نابالغ بیٹیوں کے ریپ کے الزام میں باپ گرفتار
نابالغ بیٹیوں کے ریپ کے الزام میں باپ گرفتار

واضح رہے کہ ممبئی پولیس خواتین پر جنسی زیادتی اور جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے میٹنگز کا اہتمام کرتی ہے جس کے لیے پولیس نے حال ہی میں لوگوں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے اور انہیں آگے آنے کی ترغیب دینے کے لیے ایسے ہی ایک نشست کا اہتمام کیا تھا۔

اس نشست کے دوران ملزم کی پڑوسی خاتون نے پولیس سے شبہ کی بنیاد پر یہ اطلاع دی اور شکایت کی کہ اس کی رہا ئش گاہ کے قریب ایک باپ اپنی بیٹیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے اس کے بعد پولیس نے ملزم کے گھر چھاپہ مارا۔

چھاپہ ماری کے دوران حیرت زدہ بات یہ رہی کہ ملزم کی ایک 12 برس کی لڑکی کو عریاں حالت میں پایا گیا جسے فوری طور پر تحویل میں لیا گیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوران تفشیش پولیس عملہ یہ جان کر حیران رہ گیا کہ جب متاثرہ لڑکی نے یہ بتایا کہ اس کی نو برس کی بہن کو بھی اس کے والد نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

متاثرہ لڑکیوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پانچ برس کی بہن کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنے والد کی جانب سے کی جانے والی جنسی زیادتیوں کے بارے میں خاموش رہیں۔

ملزم کو پوسکو کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے پولیس تحویل میں دیے جانے کا حکم جاری کیا جبکہ لڑکیوں کو بچوں کی نگہداشت کرنے والے سرکاری ادارہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.