ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں بی ایس پی کے صدر ظہور زم زم نے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو میمورنڈم دے کر ان سے پانچ مطالبات سمیت تمام فنڈز کی انکوائری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کارپوریشن میں چند لوگ جو 'مان دھن اسکیم' پر ملازمت کررہے تھے انہیں کورونا وبا کے دوران ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔
پارٹی کا مطالبہ ہے کہ ان کی ملازمت دوبارہ سے بحال کی جائے۔ ساتھ ہی کارپوریشن میں مقامی لوگوں کی تقرری کی جائے کیونکہ مقامی لوگ ہی ٹیکس بھرتے ہیں اور تمام چیزوں سے بخوبی واقف ہیں اس لیے بیرون علاقوں کے لوگوں کو کارپوریشن میں لگانے کے بجائے مقامی لوگوں کو ملازمت دی جائے۔
اس کے علاوہ گھر پٹی کا جو سروے کیا جارہا ہے اس کے تحت گھر پٹی میں اضافہ نہ کیا جائے اور پانی پٹی میں بھی کمی کی جائے اور اگر ممکن ہو تو کارپوریشن دونوں ٹیکسز کو معاف ہی کردے۔