ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ورلڈ بینک کے تعاون سے طوفان کے خطرے کو کم کرنے کے منصوبے کے تحت97397 کروڑ روپے کے کام ساحلی علاقوں کے اضلاع میں جنگی پیمانے پر جاری کیے جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ اطلاع ریاست کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے دی ہے، عالمی بینک کے توسط سے قومی طوفان بچائو منصوبہ، سٹیٹ پروجیکٹ سیل، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف اور بحالی کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک میٹنگ کے دوران خطاب کررہے تھے ۔
وزیراعلیٰ نے اس منصوبے کے تحت ساحلی اضلاع میں زیر زمین بجلی لائنز کی تعمیر کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
واضح رہے کہ 77203 کروڑ روپے کے کام تیزی سے ضلع رائے گڑھ،رتناگری شہر اور ضلع پال گھر کے سات پاڑی علاقے میں تیزی سے جاری ہیں۔
خیال رہے کہ مہاراشٹر پہلی ریاست ہے جس نے منصوبہ بند زیر زمین بجلی لائنز کی تعمیر کے لیے 390 کروڑ کے فنڈ کو منظوری دی ہے۔
اس میں سے مالون کے لیے 90 کروڑ، علی باغ ۲۵ کروڑ، رتنا گری 200 کروڑ اور سات پاڑی کے لیے 35 کروڑ کی منظوری دی ہے۔
اس منصوبے کے تحت کھار ڈیم کی مرمت کے لیے 22/55 کروڑ روپے مہیا کیے گئے ہیں۔ اس میں ضلع رائے گڑھ میں نارویل بنانے کے لیے 40.44 کروڑ روپے کچلی پٹکری کے لیے 82.10 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔
پری ڈیزاسٹر سسٹم (ای ڈبلیو ڈی ایس) کے لیے 53کروڑ روپے مہیا کیے گئے ہیں اور مہاراشٹر اس منصوبے کے تحت پری ڈیزاسٹر سسٹم کے لیے ٹینڈر شائع کرنے والی پہلی ریاست ہے۔
محکمہ امداد و بحالی کے سیکرٹری کشور راجے نمبالکر نے بتایا کہ فی الحال ساحلی علاقوں میں 11 پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ 30 پناہ گاہوں کی بھی ضرورت ہے اور اس کے لیے کاغذی کاروائی جاری ہے۔
حالیہ طوفان نے سیمنٹ کے پتروں والے مکانات کو نقصان پہنچایا اور پترے اڑ گئے، لیکن کویلو والی چھتیں اپنی جگہ برقرار رہیں، یہ بھی بتایا گیا کہ جن مکانات کو دوبارہ تعمیر کیا جانا ہے ان پر سیمنٹ کے سلیب کی تعمیر کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی کہ بجلی گرنے سے ہونے والے نقصان کو روکنے کے لیے علاقوں میں بجلی کے بار بار بند ہونے والے علاقوں میں بجلی کے آریسر لگانے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کوکن ساحل میں ہمیشہ سمندری طوفان کا خطرہ رہتا ہے، اس لیے کوکن ساحل کے ساتھ ساتھ تمام اضلاع کے لیے طوفان سے بچاؤ کے جو بھی منصوبے ہیں ان پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔
وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ حکومت ورلڈ بینک کی مدد سے مختلف جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
اس میٹنگ میں وزیراعلی کے ایڈیشنل چیف سکریٹری آشیش کمار سنگھ، پرنسپل سکریٹری وکاس کھڑگے، ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف اینڈ ری ہیبلٹیشن سکریٹری کشور راجے نمبالکر، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ڈائریکٹر ابھے یاوالکر اور محکمہ کے عہدیدار ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ کے دوران موجود تھے۔