تقریباً ایک گھنٹے تک جاری عدالتی کاروائی کے بعد راہل گاندھی نے دہرایا کہ وہ اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی لڑائی میں شدت لائیں گے۔
راہل گاندھی پر صحافی گوری لنكش کے قتل کو آر ایس ایس کے نظریات سے منسلک کرنے کے متعلق بیان کے سلسلے میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا ۔ عدالت نے راہل گاندھی کو 15000 روپے کے مچلکے پر ضمانت دے دی ۔
خیال رہے کہ راہل گاندھی کے عدالت میں پیشی کے مد نظر عدالتی احاطے میں سخت سکیوریٹی کا انتظام کیا گیا تھا۔ بلکہ صحافیوں کو بھی عدالت میں جانے سے روک دیا گیا تھا۔
اس دوران کانگریسی کارکنان نے راہل گاندھی کی حمایت میں بعرے بازی کی اور انہیں صدارت پر بنے رہنے کی اپیل کی۔