ETV Bharat / state

Action Against Electricity Theft اورنگ آباد میں بجلی چوروں کے خلاف سخت کاروائی - مہاراشٹر اردو نیوز

اورنگ آباد زون میں بجلی چوری کے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے تحت بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی مہاوترن اب بڑھتی ہوئی بجلی چوری کو روکنے کے لیے سخت قدم اٹھا رہی ہے۔ گذشتہ نو مہینوں میں 2429 معاملات سامنے آئے ہیں جس میں بجلی چوروں سے 4 کروڑ 61 لاکھ روپے کا بل وصول کیا گیا ہے۔ Electricity Theft Increases In Aurangabad

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 4, 2023, 11:04 AM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی مہاوترن اب بڑھتی ہوئی بجلی چوری کو روکنے کے لیے سخت قدم اٹھا رہی ہے۔ مہاوترن کے اورنگ آباد زون میں بجلی چوری کے خلاف دھرنا مہم کے دوران گذشتہ نو مہینوں میں 2429 معاملات سامنے آئے ہیں، جس میں بجلی چوروں سے 4 کروڑ 61 لاکھ روپے کا بل وصول کیا گیا ہے۔ اگر مستقبل قریب میں یہ بل ادا نہ کیے گئے تو بجلی چوروں کے خلاف براہ راست پولیس میں کیس درج کیے جائیں گے۔ ایسے میں ایک بار پھر مہاوترن ایکشن موڈ میں نظر آ رہی ہے۔ مہاوترن بجلی کی بڑھتی ہوئی چوری کو روکنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ اس کے لیے وقتاً فوقتا مختلف مہم چلا کر بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جاتی ہے۔ اس دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ نومہینوں میں اورنگ آباد سرکل میں بھی اسی طرح کی کارروائی کی گئی تھی۔ جس میں بجلی چوری کے شبہ میں میٹر کو ضبط کر کے مہاوترن کی میٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا۔ اگر اس میں کوئی تغیر پایا جاتا ہے تو ،صارف کی طرف سے شامل کردہ بجلی کے لوڈ کے مطابق بجلی چوری کا مقررہ بل دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کمپاؤنڈنگ چارج بھی برآمد ہوا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مہاوترن کی طرف سے صارف کو بجلی چوری کے لیے مقرر کردہ بل اور جرمانے کی رقم کی ادائیگی کے لیے ایک وقت کی حد دی جاتی ہے۔ تاہم اگر صارف مقررہ مدت میں بل اور جرمانہ ادا نہیں کرتا ہے تو اس کے خلاف الیکٹرسٹی ایکٹ کی دفعات کے مطابق پولیس میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

میٹر بدل کر، میٹر کی رفتار کم کر کے، میٹر کو ریموٹ سے روک کر بند کرکے، میٹر کو بائی پاس کر کے نمبر ڈال کر بجلی چوری کی جاتی ہے۔ مہاوترن تمام صارفین کی ماہانہ بجلی کی کھپت کا باقاعدگی سے تجزیہ کرتا ہے ۔ اس میں، اگر یہ پایا جاتا ہے کہ کچھ صارفین کی بجلی کی کھپت کم ہوئی ہے، تو مہاوترن کی طرف سے تصدیق کی جاتی ہے کہ ان صارفین کی بجلی کی کھپت واقعی کم ہوئی ہے یا کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔ اس کے لیے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی مہم چلا ئی جا رہی ہے ۔ اپریل سے دسمبر 2022 تک 9 ماہ میں 4 کروڑ 61 لاکھ روپے کی 37 لاکھ 54 ہزار 504 یونٹ بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ جس میں 2421 میٹرز میں ٹمپرنگ اور نمبر ڈال کر بجلی چوری کی گئی ہے ۔ 108 کیسز میں لوڈ شفٹنگ، غیر مجاز استعمال سامنے آیا ہے۔ بجلی چوری کے بل اور جرمانے ادا نہ کرنے والے بجلی چوروں کے خلاف پولیس میں جرائم کا اندراج کیا جا رہا ہے ۔ گزشتہ نومہینوں میں اور نگ آباد دسرکل میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف 175 کیس درج کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Gutka Seized in Aurangabad: اورنگ آباد میں بڑے پیمانے پر ممنوعہ گٹکا ضبط

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.