ETV Bharat / state

Madrasas in Maharashtra مہاراشٹر میں مدارس کو مین اسٹریم سے جوڑنے کی کوشش، معین تحصیلدار - مدارس کو مین اسٹریم سے جوڑنے کی کوشش

مہاراشٹر حکومت میں اقلیتی شعبہ کے نائب سیکریٹری معین تحصیلدار نے کہا ہے کہ مہاراشٹر حکومت دوسری ریاستوں کی طرز پر مدارس کو مین اسٹریم سے جوڑنے کے لیے ان کی تعداد اور تفصیلات حاصل کر رہی ہے تاکہ دور حاضر میں مدرسے کے بچے دینی اور عصری دونوں تعلیم حاصل کر سکیں۔

مہاراشٹر میں مدارس کو مین اسٹریم سے جوڑنے کی کوشش، معین تحصیلدار

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 9:44 PM IST

مہاراشٹر میں مدارس کو مین اسٹریم سے جوڑنے کی کوشش، معین تحصیلدار

ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں حکومت نے مدرسے کے بچوں کو مین اسٹریم سے جوڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس ضمن میں مہاراشٹر حکومت کے اقلیتی شعبے کے نائب سیکریٹری معین تحصیلدار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزی حکومت کی اسکیم کے مطابق عصری تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اب ریاست اُن سبھی مدارس کے طلبہ اور مدارس کی تفصیلات اکٹھا کر رہی ہے تاکہ اُنہیں میں اسٹریم سے جوڑا جا سکے۔

دوسری ریاستوں کی طرز پر اب ریاست مہاراشٹر میں بھی مدارس کے لیے حکومت سنجیدہ ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ اب مہاراشٹر حکومت کے اقلیتی شعبے نے ریاست کے اُن تمام مدارس کا حساب کتاب رکھنے کے لیے اُنہیں نوٹس جاری کیا ہے۔ اس نوٹس میں ریاست میں مدارس کی تعداد اُن میں پڑھنے والے بچوں کی تعداد، منتظمین، اساتذہ کی تعلیمی لیاقت سمیت متعدد جانکاریاں طلب کی گئی ہیں۔

مہاراشٹر حکومت کے اقلیتی شعبے کے نائب سیکریٹری معین تحصیلدار نے بتایا کہ ریاست میں چلائے جا رہے مدرسے اور اُن میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی جانکاریاں حاصل کرنے کے لیے ہم نے اُن سارے مدارس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اُن میں رجسڑڈ اور غیر رجسٹرڈ دونوں مدارس شامل ہیں۔ جانکاری میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حکومت دوسری ریاستوں کی طرز پر مدارس کو مین اسٹریم سے جوڑنے کے لیے ان کی تعداد اور تفصیلات حاصل کر رہی ہے تاکہ دور حاضر میں مدرسے کے بچے دینی اور عصری دونوں تعلیم حاصل کرنے میں کسی سے پیچھے نہ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: MW Ansari Slams Shivraj Govt شیوراج حکومت مدارس کی بات کرکے حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے، ایم ڈبلیو انصاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.