ETV Bharat / state

'منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات سخت کیے جائیں' - جسمانی سسٹم

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں مسلم طبقہ میں نشیلی اشیا کے بڑھتے رجحانات کی وجہ کیا ہے اور اس پر کس طرح قدغن لگایا جائے اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل سے گفتگو کی۔

Drug prevention measures should be tightened said mla mufti ismail
'منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات سخت کیے جائیں'
author img

By

Published : Mar 10, 2021, 9:08 AM IST

ملک بھر میں ایک اندازے کے مطابق کئی کروڑ افراد منشیات اور نشیلی اشیاء کا استعمال بڑے پیمانے پر کررہے ہیں جبکہ اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، خاص طور پر تعلیمی اداروں میں بھی منشیات اور نشیلی اشیاء کا رجحان بڑھ رہا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔

'منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات سخت کیے جائیں'

رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل نے بتایا کہ شہر مالیگاؤں میں منشیات اور نشہ آور ادویات کا غیر قانونی استعمال کرنے والے افراد کی تعداد کئی ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ آج شہر میں بڑھتے جرائم خودکشی اور حادثات نشہ آور اشیاء کی وجہ سے ہی رونما ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی نشہ انسان کی ذہنی کیفیات اور رویوں کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے استعمال سے ذہنی و جسمانی امراض لاحق ہوتے ہیں اور یہ انسان کے جسمانی سسٹم کو مکمل درہم برہم کردیتا ہے۔

موصوف نے مزید کہا کہ شہر میں ایک ایسا گروہ ہے جس نے شہر کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے اور شہر کی ایک بہت بڑی پولیٹیکل پارٹی نشہ کا کاروبار کرنے والے افراد کے ساتھ پارٹنر شپ میں ہے جو پلاننگ کے ساتھ شہر کی نوجوان نسل کو برباد کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج شہر میں بلا کسی خوف کے نشہ کا کاروبار کیا جارہا ہے۔ منشیات اور نشیلی اشیاء میں کتا گولی، گانجہ وغیرہ گجرات سورت سے دھولیہ اور نامپور کے راستہ سے شہر مالیگاؤں میں لایا جاتا ہے۔

رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پولیس انتظامیہ اس بات سے واقف ہے کہ شہر کے اہم راستوں سے نشہ آور ادویات کو لایا جاتا ہے، اس کے بعد بھی پولیس انتظامیہ اس معاملہ کو نظرانداز کررہی ہے۔

اس تعلق سے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل نے وزارت داخلہ سے اپیل کی کہ شہر مالیگاؤں پر توجہ دی جائے اور شہر سے منشیات اور نشہ آور ادویات کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی جائے اور پولیس انتظامیہ کو سخت اقدامات لینے کا حکم دیا جائے تاکہ شہر سے جلد از جلد منشیات اور نشیلی اشیاء کا خاتمہ ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.