سائرہ بانو نے بتایا کہ صاحب کی صحت کافی بہتر ہے۔ ہم ابھی بھی آئی سی یو میں ہیں تاہم پہلے کے مقابلہ اب ان کی صحت بہت مستحکم ہے، لوگوں سے دعا کی درخواست ہے کہ ہم کو یہاں سے جلد از جلد چھٹی ملے اور ہم یہاں جلد نکلیں۔
اس دوران سائرہ بانو نے مداحوں اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دلیپ کمار کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کیا۔
اسپتال کے ایک ذرائع کے مطابق کمار کی سانس لینے کی تکلیف پر قابو پالیا گیا ہے۔ تاہم وہ ایک دو دن تک اسپتال میں ہی رہیں گے۔ " فی الحال انکو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔