ETV Bharat / state

فڑنویس کو بھاگوت کی صلاح

راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کو صلاح دی ہے کہ وہ شیوسینا کے ساتھ معاملے کو حل کریں۔

فڑنویس کو بھاگوت کی صلاح
author img

By

Published : Nov 6, 2019, 11:41 AM IST

گزشتہ دو ہفتے سے وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان سخت رسہ کشی جاری ہے۔

وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے گزشتہ روز ممبئی میں بی جے پی کی کور کمیٹی کی میٹنگ مکمل ہونے کے بعد آر ایس ایس سربراہ سے ناگپور پہنچ کر ملاقات کی اور ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔

اس دوران موہن بھاگوت نے فڑنویس کو صلاح دی ہے کہ وہ شیوسینا کے ساتھ مسئلے کو حل کریں۔ اس میٹنگ کے بعد وزیراعلیٰ پھر ممبئی واپس آ گئے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے فڑنویس نے پیر کے روز دہلی پہنچ کر بی جے پی کے صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ملاقات کی تھی لیکن اب بھی شیوسینا اپنے موقف پر بضد ہے اور اس نے ڈھائی برس کے لیے وزیراعلیٰ کا عہدہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بی جے پی اس بات کا بھی خیال رکھ رہی ہے کہ کہیں اس طرح کی صورتحال نہ نظر آئے کہ وہ شیوسینا کے سامنے جھک گئی ہے جس کی وجہ سے اب تک بی جے پی کے ایک بھی رہنما ماتوشری نہیں گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی، شیوسینا کو وزیراعلیٰ کا عہدہ دینے کے لیے بھی تیار نہیں ہے۔

دریں اثناء بی جے پی کے چند رہنماؤں نے کہا ہے کہ 'آئندہ دو روز میں شیوسینا سے رابطہ کر کے ان کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی جائے گی۔

تاہم بی جے پی کے کچھ رہنماؤں کو خدشہ ہے کہ 'اگر شیوسینا نے اپنا موقف نہیں بدلا تو دونوں پارٹیوں کے مابین تعلقات مزید کشیدہ ہوجائیں گے۔'

Intro:Body:

Devendra Fadnavis meets RSS chief Mohan Bhagwat as Maha impasse continues

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.