ETV Bharat / state

Urdu Program Sab Rang: اردو پروگرام سب رنگ پر پابندی کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا عزم - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

اردو کے تئیں مرکزی حکومت کے سوتیلا سلوک میں اس وقت مزید اضافہ ہوگیا جب گزشتہ چھیالیس سالوں سے جاری اردو کا سب رنگ پروگرام جو بلاناغہ نشر ہوتا رہا اب بند کردیا گیا ہے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ بلا تفریق مذہب وملت عوام کی ایک بڑی تعداد اس پروگرام کو پسند کرتی تھی اور پروگرام سے محظوظ ہوتی تھی۔ Ban on Urdu program Sabrang

اردو پروگرام سب رنگ پر پابندی کے معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا عزم

author img

By

Published : Jul 19, 2022, 1:18 PM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں اردو پروگرام سب رنگ پر پابندی کے معاملے پر مشاورت کا دور جاری ہے۔ اس دوران ایک میٹنگ وارثان حرف و قلم کی قیادت میں ہوئی۔ اس میٹنگ میں ایم پی فوزیہ تحسین خان نے میٹنگ میں آکاشوانی کے مقبول ترین اردو پروگرام سب رنگ کے سلسلے میں تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا۔ ساتھ ہی ایم پی فوزیہ تحسین خان نے اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا عزم ظاہر کیا۔ Determination to Lift ban on Urdu program Sabrang in Parliament

اردو پروگرام سب رنگ پر پابندی کے معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا عزم

یہ بھی پڑھیں:

آل انڈیا ریڈیو کے آکاشوانی ریجنل سینٹر سے نشر ہونے والا اردو پروگرام ’’سب رنگ‘‘ Urdu Program Sab Rang اب نشر نہیں ہورہا ہے، مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات نے اسے بند کردیا ہے، لیکن اس پروگرام کے حق میں اٹھنے والی آوازیں بند نہیں ہورہی ہیں، مرکز کے اس فیصلے کے خلاف اورنگ آباد میں میٹنگوں اور نمائندگی کا سلسلہ جاری ہے، ایسی ہی ایک میٹنگ وارثان حرف و قلم کی قیادت میں ہوئی اس میٹنگ میں ایم پی فوزیہ تحسین خان نے شرکت کی اور سب رنگ سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

خبر میں بتایا گیا ہے کہ میٹنگ میں طے پایا کہ اس معاملے کو ایوان پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا، واضح رہے کہ پچھلے چھیالیس برسوں سے اردو کا یہ پروگرام بلاناغہ نشر ہوتا رہا لیکن اب حکومت کو اس پروگرام کی ضرورت نہیں رہی۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ بلا تفریق مذہب وملت عوام کی ایک بڑی تعداد اس پروگرام کو پسند کرتی تھی اور پروگرام سے محظوظ ہوتی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.