ETV Bharat / state

Haj house In Aurangabad نوتعمیرحج ہاؤس کی عمارت کا افتتاح جلد کرنے کا مطالبہ - افتتاح میں تاخیر کیخلاف اکھیل بھارتیہ وکاس پریشد

اورنگ آباد حج ہاؤس کے تعمیری کام مکمل ہو کر ایک سال ہو چکا ہے لیکن اب تک حج ہاؤس کا افتتاح نہیں ہو سکا.عمارت تیار ہو جانے کے باوجود بھی اب تک افتتاح نہ ہونے سے ایسے عام لوگ استعمال نہیں کر پارہے ہیں۔ لہذا جس مقصد کیلئے حج ہاؤس تعمیر کیا گیا تھا

نوتعمیرحج ہاؤس کی عمارت کا افتتاح جلد کرنے کا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 7:53 PM IST

نوتعمیرحج ہاؤس کی عمارت کا افتتاح جلد کرنے کا مطالبہ

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع نو تعمیر حج ہاؤس کے افتتاح میں تاخیر کیخلاف اکھیل بھارتیہ وکاس پریشد کے ایک نمائندہ وفد نے ضلع انتظامیہ کو ایک مطالباتی محضر پیش کیا۔اس میں واضح کیا گیا کہ عازمین حج وعمرہ کی سہولت کیلئے شہر میں حج ہاؤس تعمیر کیا گیا تھا لیکن حج ہاؤس کا تعمیری کام مکمل ہو کر ایک سال گذر جانے بعد بھی عمارت کا افتتاح نہیں ہو پایا ہے۔ اس طرح اس سال کا حج بھی گزر گیا اور عازمین کو شہر جامع مسجد سے روانہ کرنا پڑا۔

تاہم حج کے علاوہ سال بھر متعدد عازمین عمرہ کرنے کیلئے سعودی عرب جاتے ہیں، اگر حج ہاؤس کی عمارت کا افتتاح کیا جاتا ہے تو مراٹھواڑہ اور مراٹھواڑہ کے قریبی اضلاع کے عازمین عمرہ اس عمارت سے روانہ ہو سکتے ہیں۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کے صرف افتتاح کے انتظار میں مکمل تعمیر شدہ عمارت کا استعمال نہیں کیا جا رہا ہے۔

حالانکہ اب حج 2024 کا عمل شروع ہو گیا ہے، اور عازمین حج نے حکومت کی طرف سے تجویز کردہ فارم بھرکر سرکاری اکاؤنٹ میں رقم جمع کرانا شروع کر دی ہے، اس کیلئے رہنمائی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ لیکن عمارت نہ ہونے کی وجہ سے رہنمائی کیمپ دیگر مقامات پر منعقد کرنے پڑرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Israel Palestine Conflict اورنگ آباد میں فلسطین کے حق میں مِلّی اتحاد کا ثبوت

لہذا ان مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے حج ہاؤس کا افتتاح بلا تاخیر کیا جائے ۔ اگر نومبر 2023 تک اس عمارت کا افتتاح نہ کیا گیا تو نومبر کے بعد اکھیل بھارتیہ وکاس پریشد تنظیم زور دار احتجاج شروع کرے گی۔ تنظیم کے ذمہ داران حج ہاؤس کا لاک توڑ کر حج ہاؤس کا افتتاح کر دیں گے اور اس صورت حال اور نتائج کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی۔ ضلع انتظامیہ سے ملاقات کرنے والے وفد میں تنظیم کے ذمہ داران بڑی تعداد میں ضلع کلیکٹر افس میں موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.