مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما خالد پرویز محمد عیسی کی جانب سے ایک پریس کانفرس منعقد کی گئی جس میں گھر پٹی، نل پٹی میں اضافہ کے نئے سروے بند کئے جانے کے لئے لوگوں سے تحریک چلانے کی بات کہی گئی۔
پریس کانفرس میں خالد پرویز محمد عیسی نے کہا کہ 'مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے برسراقتدار رہنما شہر کی عوام پر ظلم کررہے ہیں' اس لئے مالیگاؤں شہر کے ہر جھونپڑے ہر گھر، ہر کارخانہ، ہر سائزنگ اور ہر قسم کے ملکیت کا سروے کرنے کیلئے کارپوریشن نے ناگپور کی کمپنی کو ٹھیکہ دے دیا ہے۔
حکومت مہاراشٹر کے محکمہ بلدیہ کے ڈیٹی دائرائکٹر نے 4 فروری 2020 کو ایک سرکیولر جاری کرکے پورے مہاراشٹر کے تمام میونسپل کونسل اور میونسپل کارپوریشن میں آباد ملکیت کا سروے جی آئی ایس میپئی کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا تھا.لیکن کسی وجہ سے حکومت مہاراشٹر یہ سروے نہیں کرسکی۔
محکمہ بلدیا کے ڈیٹی دائرائکٹر نے پھر سے ایک سرکیولر جاری کرکے کہا ہے کہ جن میونسپل کونسل یا کارپوریشن میں مذکورہ سروے نہیں ہوا ہے. وہ میونسپل کونسل یا میونسپل کارپوریشن کے ملازمین سے نئی ملکیت کا سروے مکمل کرالیں۔
اس تعلق سے خالد پرویز محمد عیسی نے مزید کہا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے پورے شہر کے ہر جھونپڑے ہر گھر، ہر کارخانہ، ہر سائزنگ اور ہر قسم کے ملکیت کا سروے کرنے کیلئے ناگپور کی کولبو کمپنی کو ٹھیکہ دیا ہے۔ جو مذکورہ ٹھیکہ فی ملکیت -/585 اور مزید دیکھ بھال کے لئے -/130 اس طرح سے کل -/715 فی ملکیت رقم لوگوں سے وصول کرے گی۔
مزید پڑھیں:
مالیگاؤں: سڑک حادثے میں میاں بیوی ہلاک
واضح رہے کہ پورے شہر سے گھرپٹی، نل پٹی کی رقم بہت زیادہ وصول کی جارہی ہے.اس لئے مالیگاؤں شہر کی تمام ملکیت کاروبار سروے کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے.اگر اس سروے کے ذریعے عوام پر گھر پٹی لاگو کی گئی تو مالیگاؤں شہر کی تمام ہی جھونپڑپٹیاں فروخت ہونے کی راہ پر چلی جائیں گئی۔
پریس کانفرس کے آخر میں خالد پرویز نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ کو بتایا کہ اگر مذکورہ سروے بند نہیں کیا گیا تو وہ عوامی سطح پر بڑی تحریک چلائیں گے اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کا مالی نقصان جن افسران نے کیا ہے ان کے خلاف تادیبی کاروائی کرکے سسپینڈ کرنے کا مطالبہ کریں گےَ